English   /   Kannada   /   Nawayathi

پکنک منانے پہونچے نوجوان کی کاپو سمندر میں ڈوبنے سے موت

share with us

اڈپی:28؍اپریل2018(فکروخبرنیوز) ساحل سمندر پر پکنک منانے پہونچے ایک نوجوان کی سمندر میں ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی ،یہ حادثہ اڈپی کے کاپو میں ساحل پر پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت کشور(19) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق بنگلور سے کاپو سمندر میں پکنک منانے کی غرض سے چا رنوجوان پہونچے ہوئے تھے ،تیراکی کی غرض سے نوجوان جب سمندر میں اترے تو کچھی ہی دیر میں ایک سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آنے سے سبھی ڈوبنے لگے اسی دوران ان میں سے تین اپنی چان بچا کر ساحل تک پہونچنے میں کامیاب رہے جبکہ ایک ساتھی سمندر کی موجوں کے حوالہ ہو گیا ،ذرائع کے مطابق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کوئی لائف گارڈ ساحل پر موجود نہیں تھا ،اور خراب موسم سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں سمند ر میں نہ اترنے کی ہدایت کی تھی لیکن اس کے باجود انہوں نے ان کی ایک نہ سنی اور سمندر میں اتر گئے اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا ، معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولس نے موقع پر پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا ، حالیہ عرصہ میں لائف گارڈ نے اس طرح کے معاملات میں کئی ایک افراد کی جان بچائی ہے ،اور کاپوساحل پر لمبے عرصہ کے بعد یہ پہلا ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا