English   /   Kannada   /   Nawayathi

سدھارمیہ کی مذمت کرنے والے بی جے پی کے اشتہارات پر روک

share with us

بنگلور:28؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی کرناٹک میں اشتہارات کے ذریعہ ایک دوسرے کو کمتر دکھانے کی مقابلہ آرائی شروع ہو گئی ہے۔برسرِاقتدار پارٹی کانگریس نے بی جے پی کے اشتہارات کی الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان اشتہارات پر روک لگا دی ہے۔کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے ایک اشتہار نکالا گیا تھا جس میں وزیر اعلی سدھارمیہ کی مذمت کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے تین اشتہارات پر روک لگا دی ہے۔ اشتہار میں وزیر اعلی سدھار میہ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ اس اشتہار میں سدھارمیہ حکومت کے دوران ہوئے تنازعات اور مبینہ بدعنوانی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ 

دوسری جانب بی جے پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسے منظوری دی تھی تب ہی اسے آن ایئر کیا گیا تھا۔ اگرچہ اشتہارات پر ابھی غیر مستقل روک لگائی گئی ہے۔کانگریس ترجمان نے کہا ہے کہ بی جے پی کرناٹک میں شکست سے خوفزدہ ہوگئی ہے اور ہمیشہ ہی سچائی کی جیت ہوتی ہے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما سورجے والا نے ٹویٹ کیا تھا کہ کرناٹک میں بی جے پی زہریلے اور قابل مذمت اشتہارات شائع کر انتخابی جرائم میں ملوث ہے۔ ہمیں امید ہے کہ الیکشنکمیشن اس کی پاکیزگی کو برقرار رکھے گا۔واضح رہے کہ آئندہ 12 مئی کو کرناٹک میں انتخاب ہونے والے ہیں ایسے میں دونوں پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے اور ایک دوسرے پر اشتہارات کے ذریعہ حملہ آور ہو رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا