English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس صدرنے منگلورو میں پارٹی کا انتخابی منشورکیا جاری،کہا ، ہمارا منشور کرناٹک کے عوام کی من کی بات پر مشتمل

share with us

منگلور:27؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) کرناٹک میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔صدر راہل گاندھی نے اس موقع پر کہا کہ یہ منشور نہیں بلکہ کرناٹک کے لوگوں کی آواز ہے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرناٹک انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کا منشور جاری کر دیا۔ انہوں نے وزیراعلی سدارمیا اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی موجودگی میں منگلورو کی ایک تقریب میں یہ منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے، وہ پورا کیاجائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ منشور میں جو بھی وعدے کیے گئے تھے، ان میں سے تقریباً 95 فیصد وعدے پورے کیے گئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے منشور میں ریاست کے تمام اضلاع اور بلاکوں کی بات کی گئی ہے۔راہل نے کہا کہ 'میں کرناٹک کے عوام کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں آپ کے وقار نے ملک کی مدد کی ہے۔ اگر اس ریاست کے ہر ضلع کا احترام نہ کیا جائے اور اس کی بات نہ سنی جائے تو اس ریاست کا کوئی بھی مستقبل نہیں ہوگا۔ ہمارا منشور کرناٹک کے عوام کی من کی بات پر مشتمل ہے'۔کانگریس کے اس منشور میں تعلیم، ترقی، کھیل کود، تہذیب و ثقافت، آئی ٹی اور بہتر حکمرانی کو شامل کیا گیا ہے۔ منشور میں کانگریس نے پہلی کلاس سے لیکر بارہویں کلاس کے بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انتخابات کے بعد لوک آیکت کے حقوق کو بحال کر دیا جائے گا۔منشور میں ایک نئے کرناٹک کی بات کہی گئی ہے، اور کسانوں کے ذریعہ معاش کے لیے ایک کمیشن بنانے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔کانگریس کے منشور میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک میں کوئی بھی اسٹارٹ اپ شروع کرتا ہے تو اسے ایک کروڑ کی سبسڈی دی جائی گی۔پنچائتوں میں مفت وائی فائی کنکشن بھی مہیا کرایا جائے گا، اور اولمپک میں تمغہ جیتنے والے کو ایک کروڑ کا انعام دیاجائے گا۔کانگریس نے اسمارٹ فون کے دینے کے وعدے کے ساتھ ساتھ نجی اور سرکاری نوکریوں میں ٹرانزینڈرز کو ریزرویشن دینے کی بھی بات کہی گئی ہے۔بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کے منشور کو محض تین لوگ مل کر بناتے ہیں اور اس میں بدعنوانی کے راز پوشیدہ ہوتے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کا منشور در اصل بی جے پی کا نہیں آرایس ایس کا منشور ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کرناٹک کے عوام کی بات سننے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ ہمارے مخالفین کرناٹک کی تہذیب کا احترام نہیں کرتےہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی جو بات کہتے ہیں، ان پر عمل نہیں کرتے۔واضح رہے کہ 224 اسمبلی کی سیٹوں پر 12 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 15 مئی کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا