English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کااشارہ دے دیا

share with us

واشنگٹن :26؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی سپریم کورٹ کے کنزرویٹو اکثریتی ججزنے صدر ٹرمپ کی سفری پابندیوں کی توثیق کااشارہ دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے کل 9ججز میں سے 5 کنزرویٹو ہیں، جن کی جانب سے جون کے آخر تک پا بندیوں کی توثیق کے فیصلے کا امکان ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق کنزرویٹوجج جسٹس سیموئل الیٹو نے ٹرمپ کے فیصلے کی توثیق کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ٹرمپ کی سفری پابندی کسی طورمسلمانوں پرپابندی نہیں لگتی۔کنزرویٹو چیف جسٹس جان رابرٹس نے استفسار کیا کہ کیا صدر کو فارن پالیسی ایمرجنسیز پر ایکشن لینے سے روکا جا سکتا ہے؟جس پر ٹرمپ انتظامیہ کے وکیل نے کہا کہ مسلمانوں پر مکمل پابندی کے بیانات ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران دیے تھے۔عدالتوں کو ایسے بیانات کی جانچ پڑتال نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ٹرمپ اس وقت صدرنہیں تھے۔ریاست ہوائی کی قیادت میں چندریاستوں نے سفری پابندی پالیسی کوچیلنج کیا تھا، لبرل ججز نے ریاست ہوائی کے موقف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق جون کے آخر تک پا بندیوں کی توثیق کے فیصلے کا امکان ہے۔پابندیو ں کی موجودہ فہرست میں جن 5 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا آنے پرپابندی عائد ہے ان میں ستمبر میں اعلان کردہ پالیسی میں چاڈ کا نام بھی شامل تھا تاہم اسے 10 اپریل کو نکال دیا گیا، فہرست میں وینزویلا اور شمالی کوریا بھی شامل ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا