English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرپشن کے الزام میں انڈونیشیا کے سابق اسپیکر کو 15 سال قید کی سزا

share with us

جکارتہ :25؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے سابق اسپیکر ستیا نوانتو کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید اور 36 ہزار ڈالر کے جرمانے کے ساتھ 5 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل کرنے کی سزا سنادی گئی ہے۔جکارتہ میں جسٹس یانتو کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سابق اسپیکر ستیا یوانتو کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ ان پر قومی برقیاتی کارڈ اسکیم میں غبن کر کے ملکی خزانے کو 170 ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ عدالتی بینچ نے شواہد اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق اسپیکر کو مجرم ٹہراتے ہوئے دس سال قید کی سزا اور 500 ملین انڈونیشن روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جب کہ وہ پانچ سال تک کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہوں گے۔اس کے علاوہ عدالت نے سابق اسپیکر کو علیحدہ سے 7.6 ملین ڈالر کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔ ستیا نوانتو نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے عدالت سے کچھ وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں اپنے وکلاء سے مزید مشاورت کے لیے دو دن کا وقت دے دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا