English   /   Kannada   /   Nawayathi

جی سیون ممالک کا گروپ دراصل روس مخالف ذہنیت کا مالک گروپ ہے: سرگئی لاوروف

share with us

ماسکو:25؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) روس  کے وزیر خارجہ  سرگئی لاروف نے  وائٹ ہاوس سے جاری کردہ  اعلامیے کے برعکس امریکہ کا  شام سے نکلنے کا کوئی ارادہ  نہیں ہے۔چین کا سرکاری دورہ کرنے والے  روس کے وزیر خارجہ  لاوروف  نے بجنگ  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   امریکہ کا  شام سے نکلنے کا کوئی ارادہ  نہیں ہے۔  انہوں نے شام کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں  کس قسم کے تعاون سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی حکام سے بات چیت کرنے کے بعد  ہی صوررتِ حال واضح ہوسکے گی۔انہوں نے کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں  جی سیون  ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی  جاپان کنیڈا  اور یورپی یونین  کے وزرائے خارجہ   کی جانب سے روس پر غیر ذمہ دارانہ  رویہ ا  ختیار کرنے   اور استحکام کو نقصان پہنچانے  پر روس کی مذمت کرنے کے بارے میں انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی  سیون ممالک کا گروپ دراصل  روس مخالفت ذہنیت کا مالک گروپ   ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا