English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان :کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کشدھماکے ،6 پولس اہلکار جاں بحق ، 6 زخمی

share with us

کوئٹہ پڑوسی ملک پاکستان کے صوبہ کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکارجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔کوئٹہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں  مغربی بائی پاس پر میاں غنڈی میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملے ہوئے، حملوں میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 6 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا