English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام نیبولس 18فیسٹ کا آغاز 

share with us

بھٹکل 23؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے زیر اہتمام نیبولس 18فیسٹ کا آج باقاعدہ آغاز ہوا۔ فیسٹ کے افتتاحی اجلاس کا آغاز حافظ عبدالدائم کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پرنسپال مشتاق احمد باوی کٹے نے افتتاحی کلمات میں فیسٹ کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیسٹ 2011میں شروع میں کیا گیا جب وہ اسٹوڈنٹس ویلفیر آفیسر تھے ۔ آج وہ اس عہدے سے پرنسپال کے عہدے پر فائز ہیں اور آج بھی گذشتہ آٹھ سالوں سے یہ فیسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوتا آرہا ہے۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ڈاکٹر کے ای پرکاش ( سابق رجسٹرار وی ٹو یو بیلگاوی )نے اپنے خطاب میں طلباء کو اس طرح کے میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے طلباء کو اپنے وطن سے محبت ہونی چاہیے اور دوسری چیز جو طالب علم کے لیے لازمی اور ضروری مانی جاتی ہے وہ توجہ ہے۔ ایک اور مہمانِ خصوصی مظہر جاوید (چیف انجینئر کیمونیکیشن اینڈ بلڈنگس نارتھ گورنمنٹ آف کرناٹکا) نے طلباء کو مستقبل میں آگے بڑھنے کی ترکیبیں بتائیں ، انہوں نے کہا کہ آج طلباء مستقبل کے وطن کے معمار ہیں اور جو بھی وہ یہاں پر محنت کریں گے انہیں آگے چل کر اس سے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ بھٹکلیس ڈاٹ کام کے ذمہ دار جناب محسن شاہ بندری نے اپنے پورے خطاب میں طلباء کو بہت سے مفید باتیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب لوگ جانتے ہیں کہ طلباء اچھے سے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ طالب علم عملی میدان میں بھی اتر کر جدوجہد کرے اور اس کو عملی طور پر سیکھنے کی کوشش کرے تاکہ مستقبل میں اسے کسی بھی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر اسٹیج پر جنرل سکریٹری انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب اسماعیل صدیق صاحب ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری صاحب اور انجمن کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا