English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کو دھمکی آمیز کال موصول ، پولیس تھانہ میں معاملہ درج 

share with us

کاروار 23؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) سرسی کے مارکیٹ پولیس تھانہ میں درج شدہ ایک معاملہ میں مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے اور سریش شیٹی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر آننت کمار کو ایک دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس میں اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ درج شدہ معاملہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ مرکزی وزیر کے موبائل نمبر پر +404 نمبر سے اتوار کی رات 2.17منٹ پر کال موصول ہوئی ۔ آننت کمار آرام کرنے کی وجہ سے کال ریسیو نہیں ہوسکی ۔۔بعد میں 2.20منٹ پر گھر کے لینڈ لائن نمبر پر 0040440000 کے نمبر ایک کال موصول ہوئی جو آننت کمار کی بیوی روپا نے اٹھائی ۔ کال کرنے والے نے شناخت پوچھنے کے بعد کال کاٹ دی ۔ اسی شخص نے دوبارہ لینڈ لائن نمبر پر کال کیا ۔ ہیگڈے کے لائن پر آتے ہی کال کرنے والے کو پتہ چلا کہ ہیگڈے لائن پر ہیں تو اس نے منسٹر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ شیٹی نے معاملہ میں وضاحت کی ہے کہ اس سے قبل بھی آننت کمار کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئے ہیں۔ انہو ں نے پولیس سے معاملہ کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا