English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل ۔ ہوناور اسمبلی حلقہ میں کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں نے اپنا پرچۂ نامزدگی کیا داخل ،دونوں نے جیت کو یقینی بتایا 

share with us

بھٹکل 23؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) بھٹکل۔ ہوناور اسمبلی حلقہ میں امیدوارں کا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح قریب دس بجے کانگریس کے امیداور منکال وائدیا نے سیدھے سادھے انداز میں اسسٹنٹ کمشنر دفتر پہنچ کر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ بی جے پی کے امیدوار سنیل نائک سیکڑوں افراد کی ساتھ جلوس کی شکل میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے قریب پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ سنیل نائک کے ساتھ مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے بھی موجود تھے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس امیدوار منکال وائیدیا نے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مرتبہ آزاد امیدوار کے طور پر میں نے انتخابات میں حصہ لے کر جیت حاصل کی تھی لیکن اس مرتبہ کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار ہوں ۔ حلقہ میں کئی مسائل حل ہوچکے ہیں ۔ ایک طرف دیکھا جائے تو ابھی بہت سے مسائل حل ہونے باقی ہیں اور اسی لیے میں دوبارہ انتخابات میں حصہ لے کر جیت حاصل کرکے تمام مسائل حل کرنے کے ارادہ ہے۔ رائے دہندگان کسی بھی صورت میں ہمارا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اس کا مجھے یقین ہے۔ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کی بھٹکل آمد کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع میں وہ جارہے ہیں اور کانگریس کو مضبوط کررہے ہیں ۔ ہمارے ضلع میں پہلی مرتبہ تشریف لارہے ہیں۔ کاروار ، انکولہ ، کمٹہ ، ہوناور سب علاقوں میں وہ روڈ شو کریں گے اور بھٹکل میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں وہ اپنا خطاب کریں گے۔ان کے ساتھ ضلع انچارج وزیر آروی ردیش پانڈے اور متعدد ایم پی اور وزراء آنے کی امید ہے۔ دوسری جانب سے بی جے پی کے امیداور سنیل نائک نے خود کی جیت کو یقینی بتاتے ہوئے کہا کہ بھٹکل اسمبلی حلقہ کے کئی علاقوں میں پانی اور اتی کرم اراضی کے اہم مسائل ہے جو ابھی حل ہونے ہیں۔ ان دو امیدواروں کے علاوہ آزاد امیدوار کے طور پر راجیش نامی شخص نے بھی اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا