English   /   Kannada   /   Nawayathi

سمندر میں طغیانی سے بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں کے عوام پریشان 

share with us

بھٹکل 22؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) ساحلی علاقوں میں سمندر میں طغیانی کی وجہ سے ساحل پر بسنے والے لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ کل رات سے ہلکی ہوائیں چل رہی تھیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سمندر کے پانی کی سطح اونچی ہوگئی۔ دوپہر کے بعد سے اس میں اضافہ ہی دیکھا گیا ۔ شہر کے نستار ساحل پر پانی ساحل پر واقع سڑک پار کرتے ہوئے رہائشی علاقہ میں داخل ہوگیا ۔ بھٹکل بندرگاہ کے قریب پانی کی سطح زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پانی سمندر سے ندی میں تیزی کے ساتھ آنے سے بندرگاہ پر موجود کشتیاں ایک دوسرے سے ٹکرانے لگی ۔ مقامی لوگوں نے فکروخبر کو بتایا کہ تیز بہاؤ کے ساتھ پانی ندی میں داخل ہورہا ہے اور کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے نقصان ہورہا ہے۔ ماہی گیروں نے کئی کشتیوں کو وہاں سے نکال دیا ہے ، چند کشتیاں بندرہ گاہ پر موجود ہیں اور طغیانی کو دیکھتے ہوئے مالکان ان کی بھی منتقلی کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس کے علاوہ تینگن گنڈی بندرگاہ ، ایڈوے کوڑی بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کے دیگر بندرگاہوں پر بھی پانی کی سطح اونچی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس اچانک آنے والے طوفان سے جہاں ساحل پر بسنے والے لوگ پریشان ہیں وہیں ماہی گیری سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ موسم کی اس طرح کروٹ لینے سے امسال ماہی گیری میں نقصان ہونے کے امکانات صاف نظر آرہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا