English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلیٰ سدارامیا دواسمبلی حلقوں سے انتخابات لڑیں گے 

share with us

بنگلورو22؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا کا دو اسمبلی حلقوں سے انتخابات لڑنے کا مسئلہ تقریباً حل ہوگیا ہے ۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پہلے ہی میسور کے چامنڈیشوری سے انتخاب لڑنے کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرلیا ہے مگر اب وہ بادامی سے بھی پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی تیاری میں ہے اور امید ہے کہ وہ 24اپریل کو اس کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہاں کے مقامی کانگریسی کارکنان کا اصرار ہے کہ بادامی سے سدارامیا انتخاب لڑیں ۔ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ وہ بادامی سے 23ااپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے لیکن اس کی خبر کی تردید ہوچکی ہے۔15اپریل کو 218امیدواروں کی فہرست میں بادامی سے ڈاکٹر دیوراج پاٹل کا نام سامنے آیا تھا لیکن اب تک پاٹل کو پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ لوگو ں کا ماننا ہے کہ دیوراج پاٹل کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت کا نہ ملنا اس بات کی دلیل ہے کہ سدارامیا چامنڈیشوری کے ساتھ بادامی سے بھی انتخاب لڑیں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا