English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرآن کی تلاوت رمضان المبارک کے ساتھ خاص نہ ہو : مولانا محمد یونس ندوی 

share with us

جمعےۃ الحفاظ بھٹکل کے سالانہ اجلاس کا انعقاد 

بھٹکل 21؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) جمعےۃ الحفاظ بھٹکل کا سالانہ اجلاسِ عام کل بروز جمعہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد بھٹکل میں منعقد کیا گیا جس میں شہر بھر کے حفاظ کرام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رمضان المبارک کی مناسبت سے نماز کے احکام کے ساتھ ساتھ مفید باتیں ان کے سامنے رکھی گئیں جس پر انہو ں نے عمل کے جذبہ کے ساتھ اپنے گھروں کا رخ کیا ۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی مولانامحمد یونس ندوی نے رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حفاظ آپس میں قرآن سنانے کی ترتیب بنالیا کریں ۔ یہ اللہ کے نبی ﷺ کی سنت رہی ہے کہ آپ حضرت جبرئیل علیہ السلام کو قرآن سنایا کرتے تھے۔ مولانا موصوف نے اپنی نصیحت میں کہا کہ قرآن کی تلاوت صرف رمضان کے ساتھ خاص نہ ہو بلکہ ہر دن اس کا ایک حصہ تلاوت کی عادت بنانی چاہیے اور اس کو زندگی کا جز بنانا چاہیے کیونکہ قرآن کریم بہت جلد بھلادیا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی ایک مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتنے لوگ تھے جن کا شمار اچھے حفاظ میں ہوا کرتا تھا لیکن قرآن کا حق ادا نہ کرنے کی وجہ سے انہیں بھلادیا گیا۔ مولانا نے مزید کہا کہ ایسے بھی مثالیں موجود ہیں جن میں شہر بھٹکل کے پہلے حافظِ قرآن مولانا محمد اقبال صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں۔ جن کے عمر کے آخری مرحلہ میں انہیں بہت سی چیزیں یاد نہیں رہتی تھیں لیکن جب وہ قرآن کریم کی تلاوت کرتے تو اس میں کبھی غلطی نہیں کرتے ۔اس موقع پر صدر جمعےۃ الحفاظ بھٹکل مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے حفاظِ کرام کو بہت سی نصیحتیں کیں۔ اس موقع پر حفظ مقابلہ میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے حفاظ کے مابین انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا