English   /   Kannada   /   Nawayathi

 اسمبلی انتخابات  کے لئے  بھٹکل اسمبلی حلقہ میں  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا  سلسلہ  شروع دو دن میں دو آزاد امیدواروں  نے داخل کیا اپنا پرچہ نامزدگی 

share with us

بھٹکل:20/اپریل ( فکرو خبرنیوز)  آنے والے اسمبلی انتخابات  کے لئے  بھٹکل اسمبلی حلقہ میں  پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا  سلسلہ  شروع ہو گیا ہے ۔کل  جمعرات  کو بھٹکل بندرروڈ، ففتھ کراس ، مخدوم کالونی کے محمد جبروت خطیب نے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں بطور آزاد امیدوار کے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپے گئے تصدیق نامے کےمطابق محمد جبروت خطیب   نے چھٹی کلاس تک ہی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ مچھلی کا کاروبار  کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اب تک کا بھٹکل  اسمبلی حلقہ میں داخل کیا گیا پہلا پرچہ نامزدگی  ہے ۔ دوسری طرف  آج جمعہ کو  چوتھنی کے مکین ایر ا درگپا نائک نے  بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے  ۔ امیدوار ایرا نائک کی طرف سے اے سی دفتر میں داخل کئے گئے تصدیق نامہ کے مطابق وہ  تجارت سے  وابستہ  ہیں اور  انہوں نے  دسویں تک  کی تعلیم حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ  کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھ کے ضلع صدر ہیں۔ آزاد امید وار کی حیثیت سے ان کےپرچہ نامزدگی کولیکر سوابھیمانی کرانتی سنگھ نے تبصرہ کرتے ہوئے  اسے   ایرا نائک  کا نجی فیصلہ  قرار دیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا