English   /   Kannada   /   Nawayathi

کر ناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پولیس ہا ئی الرٹ 

share with us

مختلف جگہوں پر چیک پوسٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ، تمام غیر قا نونی کارراوئیوں پر روک لگانے کے لئے پولیس کو کڑی نظر رکھنے کا ڈی سی نے دیا حکم 

کاروار۔04/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) کر ناٹک میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج چکا ہے ،ریاست میں 12 مئی کو انتخابات ہونے جارہے ہیں اور 15 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جا ئیگا ،ایسے میں تمام پارٹیوں نے اتخابی مہم میں اپنی پوری طاقت کو جھونک رہی ہے ،ان دنوں پارٹیوں کی جانب سے ووٹروں کو راغب کر نے کے لئے پیسہ ، شراب وغیرہ کے ساتھ ساتھ دیگر چیزیں غیر قانونی طور پر ووٹروں میں تقسیم کی جا تی ہے ،تاکہ عین موقع پر ان کو لالچ دیتے ہو ئے ان کے ووٹ کو حا صل کیا جا سکے ،ان تمام غیر قا نونی کارروائیوں پرروک لگا نے کے لئے پوری ریاست میں پولیس تمام چیزوں پر کڑی نظر رکھے ہو ئے ہے ،جس کے لئے ایس پی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ پوری چوکسی اور ہشیاری کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہو ئے معاملات پر کڑی نظر رکھے ،جس کے لئے مزید 30 سے زائد چیک پوسٹ کار وار ضلع میں قائم کئے گئے ہیں ،اسی طرح اہم شاہراہ پر بھی جگہ جگہ چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں ، اور ان کے آگے پیچھے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں ، جن کا کنکشن ڈائرکٹ ایس پی کے دفتر سے جوڑ دیا گیا ہے ،تاکہ ایس پی حالات کا ڈائرکٹ جائزہ لے سکے ،گوا میں شراب کی قیمت کم ہو نے کی بنا پر گوا سے کر ناٹک شراب کی منتقلی ان دنوں میں زیادہ پا ئی جا تی ہے ، جس پر روک لگانے کے لئے گوا اور کاروار بارڈر پر خصو صی سیکورٹی اہل کار تعینات کئے گئے ہیں ،اسی طرح سمندری راستہ سے منتقلی پر پابندی لگانے کے لئے وہاں پر بھی زائد سیکورٹی اہل کاروں کو مقرر کیا گیا ہے ،ڈی سی نے تمام پولیس اہل کار اور سیکورٹی گارڈ اور اس محکمہ سے وابستہ تمام افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ 24x7 اپنی ڈیو ٹی کی انجام دہی کرتے ہو ئے راستہ سے گذر نے والی ہر چھوٹی بڑی سواری کو اچھی طریقہ سے چیک کر نے کے بعد ہی آگے کے لئے روانہ کرے ،ایس پی ونائیک پاٹیل نے پریس میٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہر ایک چیک پوسٹ پر مزید چارپولیس اہل کار کے تعین کا حکم دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ہر تعلقہ کے پی ایس آئی کو بھی معاملہ پر کڑی نگاہ رکھتے ہو ئے کسی بھی طرح کی غیر قا نونی کارروائی پر گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا