English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو لے کر راہل گاندھی کا مودی حکومت پر حملہ

share with us

داونگیرے :04؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)  صدر کانگریس راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی ز یر قیادت بی جے پی حکومت نے پیچیدہ جی ایس ٹی کو متعارف کریا ہے اور غیر ضروری نوٹ بندی کے پروگرام کئے ، جس سے معیشت متاثر ہوئی اور ملازمتوں کے مواقع متاثرہوئے۔مودی حکومت معیشت اور ٹیکس پر مقبول رائے کو سننے سے مزاحمت کررہی ہے اور حال ہی میں بینکنگ گھپلہ اس کی بڑی مثال ہے انہوں نے کرناٹک میں انتخابی دورہ کے پانچویں مرحلہ کے دوسرے دن تاجروں اور عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نے بینکنگ نظام کو صرف 15 تا 20 تاجروں کے حوالے کردیا ہے اور ایس ایم بیز کی خواہشات کو نظرانداز کیا ہے جو حقیقی معنوں میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے والے ہیں۔حکومت کے اس قدم سے بڑے پیمانے پر بیروزگاری ہوئی ہے اور معیشت تباہ ہوئی ہے۔ بی جے پی نے بڑے تجارتی اداروں کے مفاد میں پالیسیاں تیار کی ہیں ۔

یہ الزام لگاتے ہوئے کہ جی ایس ٹی کو آسان بنانے کی بجائے مودی حکومت نے اسے پیچیدہ اور گبر سنگھ ٹیکس بنادیا، راہل نے کہا کہ کانگریس کا اس بات پر یقین ہے کہ جی ایس ٹی کو آسان بناتے ہوئے چھوٹے اور اوسط تاجروں کو بااختیار بنایا جائے۔صدر کانگریس نے کہا کہ 2019میں برسراقتدار آنے پر کانگریس موجودہ جی ایس ٹی کے سسٹم کو منسوخ کرتے ہوئے اسے آسان بنائے گی اور ٹیکس کا واحد سلاب بنائے گی۔کانگریس حکومت روزانہ عوام کی جانب سے استعمال کی جانے والی اشیاء پر تمام طرح کے ٹیکس سے دستبردار ہوگی ۔ انہوں نے کہا ’’ کانگریس کے پاس جی ایس ٹی کے دو ویژن ہیں۔ ہم اسے آسان بنانا چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس کا واحد سلاب سسٹم تاہم مودی حکومت نے ایسا پیچیدہ سسٹم بنادیا ہے جو سوڈان اور پاکستان کے موجودہ جی ایس ٹی سے بھی بدتر ہے ۔ اسے دنیا کے بدترین ٹیکس کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا