English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو ہوائی اڈے کے تعمیری کام کے لیے مزید 132کروڑ روپئے منظور 

share with us

منگلور 04؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) منگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے 132کروڑ روپئے منظور کیے گئے ہیں۔ منظور شدہ رقوم سے مختلف جگہوں سے ایرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کے لیے ایک ہال تعمیر کیا جائے گااور جلد ہی اس کے لیے ٹینڈر پکارا جائے گا اور اس کا تعمیری کام بھی شروع کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع منگلور ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر وی وی راؤ نے ایک پریس کانفرنس میں دی ۔ انہو ں نے بتایا کہ پہلی منزل روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے مختص ہوگی جبکہ دوسری منزل یہاں پہنچنے والی مسافروں کے لیے مختص رہے گی۔ انہو ں نے بتایا کہ موجودہ ہال میں 250لوگوں کے سہولیات دستیاب ہیں اور اب تعمیر کیے جانے والا ہال تقریباً 600مسافروں کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس بات کا فیصلہ مسافرو ں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو لے کر کیا گیا ہے۔ یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ منگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے جنوبی ہندوستان کا مشہور ہوائی اڈہ ہے جہاں سے لاکھوں مسافر سفر کرتے ہیں۔ سال 2017-18میں اب تک 23.5لاکھ مسافر سفر کرچکے ہیں اور امسال یہ تعداد تیس لاکھ پہنچنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔ روزانہ تیس سے چالیس بیرونِ ملک اور اندرونِ ملک چالیس سے زائدجہازیں اڑان بھرتی ہیں۔ عنقریب مسافروں کے لیے 45منٹ تک مفت وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ منگلور جاسمین جو پوری دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے اس کی خوشبوسے ہوائی اڈے کو معطر کرنے کے لیے مخصوص جگہوں پر مشینیں لگائی جائیں گی جس کے لیے کم سے کم ایک کروڑ رپئے کی لاگت آئے گی۔ ووی راؤ نے مزید بتایا کہ صفائی ستھرائی میں چھوٹے ہوائی اڈوں میں منگلور ایرپورٹ کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ تریوندناپورم اور گوہانی کو بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا