English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹکا میں انتخابی تشہیر کے لیے بی جے پی وزیر اعظم کی کریں گی کئی ریلیاں منعقد 

share with us

بنگلور 04؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) کرناٹکا اسمبلی انتخابات میں جیت کے لیے سیاسی پارٹیاں ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں اور پارٹیوں کے ہائی کمان بھی ریاست کا دورہ کرکے ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعدسیاسی پارٹیاں خصوصی نشست منعقد کرکے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے میں مصروف ہے۔جبکہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ریاست کا دورہ کرکے بنگلور ، میسور اور داونگیرہ میں ریلیوں سے خطاب کیا اور جم کر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب بی جے پے کے قومی صدر امت شاہ اور کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی بھی ریاست کا دورہ کرچکے ہیں۔ اس دوران مختلف ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی کرناٹک کا مزید دورہ کرنے والے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اور بی جے پی دعویٰ کررہی ہے کہ وہ نریندر مودی کے نام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 150سیٹ آسانی کے ساتھ حاصل کر یں گی ۔ رائے دہندگان کو قریب کرنے کے لے بی جے پی نریندر مودی کی دس ریلیاں منعقد کرنے جارہی ہے۔ پارٹی جگہ اور تاریخ کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔ وزیر اعظم کی ریلیاں زیادہ تر ان سمبلی حلقوں میں منعقد کی جائیں گی جہاں بی جے پی کمزور مانی جاتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا