English   /   Kannada   /   Nawayathi

دوران نکاح چایلڈ پروٹیکشن کمیٹی اہلکاروں نے پولیس کی مدد سے نکاح منسوخ کردیا

share with us

قا نونی اعتبار سے دلہن کو شادی کی عمر کو نہ پہنچننے کی وجہ سے اسے اپنے ساتھ لے گئے 

کاروار۔03/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) کار وار شہر کے جامع مسجد میں پیر کے دن ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں دوران نکاح چائیلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی جانب سے سو لہ سالہ بچی کو قانونی اعتبار سے شادی کے ناہل قرار دیتے ہو ئے ان کے نکاح کو روک دیا گیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ دو سال قبل دونوں مذکورہ لڑ کی اور اکیس سالہ عمران پی یو سی میں زیر تعلیم تھے ، جہاں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی ،اس دوران لڑ کی نے جب اپنی ماں سے مذکورہ لڑ کے عمران سے شادی کا ذکر کیا تو اس کی ماں نے انکار کیا ،جس کی وجہ سے لڑ کی ناراض ہو کر گھر سے نکل کر عمران کے کسی عزیز کے یہاں ایک دن قیام کیا ، پھر دونوں کے اہل خانہ نے آپس میں مل بیٹھ کر معاملہ کو حل کر تے ہو ئے دونوں کی شادی کا فیصلہ کیا ، جس کے لئے کل بروز پیر کا روار کے جامع مسجد میں محفل نکاح سجا ئی گئی تھی ، جہاں عمران اور مذکورہ لڑ کی شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے ،جس کے لئے دو نوں کے اہل خانہ جمع تھے ، اسی دوران چانک چائیلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے اہلکار پولیس کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے لڑ کی کی عمر کم ہو نے کی بنا پرقانونی اعتبار سے اس کو شادی کے ناہل قرار دیتے ہوئے اس کے نکاح روک دیااور دلہن کو اپنے ساتھ لے گئے ،ملحوظ رہے کہ ہندوستانی قانون کے اعتبار سے لڑ کی اٹھارہ سال کے مکمل ہو نے کے بعد شادی کے اہل قرار دی جا تی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا