English   /   Kannada   /   Nawayathi

مختلف جرائم میں ملوث ہو نے کی بنا پولیس کو مطلوب ملزم اینٹی راوڈی اسکواڈ کے ہتھے چڑھ گیا 

share with us

منگلورو۔02/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) منگلورو اینٹی راوڈی اسکواڈ نے ایک بد نام زمانہ غنڈہ کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزم کی شنا خت بنٹوال تعلقہ کے پو ڈو کے رہنے والے امیمار عمران (24) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جس پر قتل ، قاتلانہ حملہ ،مویشی چوری سمیت تقریبا 25 سے زیادہ جرائم میں ملوث ہو نے کا الزام ہے ، جس کی بناپر وہ کئی دنوں سے وہ پولیس کو مطلوب تھا ، مگر آج آخر کار اس کی گرفتا ری میں پولیس کو کامیا بی ملی ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق عمران کے خلاف منگلورو کے علاوہ تقریبا نو سے زیادہ پولیس تھا نہ میں مویشی کی چوری کا کیس درج ہے ،اینٹی راوڑی اسکواڈ نے ایک ماہ قبل نظام نامی شخص کو گرفتار کیا تھا ، اس دوران تحقیقا ت کے دوران نظام کی جانب سے دی گئی جانکاری کی مدد سے عمران تک رسائی پانے میں پولیس کو کافی مدد لی ، جس کی بنیاد پر فوری کارروائی کر تے ہو ئے اینٹی راوڈی اسکواڈ نے عمران کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس کی جانب سے معاملہ کی مزید تحقیات جا ری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا