English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتوار کی چھٹی منانے گیا طالب علم ندی میں ڈوب کر ہلاک ، مقامی لوگوں کی بر وقت مدد سے دوسرے کو بچا لیا گیا 

share with us

وٹلا۔02/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) مو ڈنور گرام پنچایت کے کے کنڈر کا کے قریب اتوار کی چھٹی منانے کی غرض سے گئے پندرہ سالہ طالب علم کے ندی میں ڈوب کر ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،مر نے والے طالب علم کی شنا خت درشن (15) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو کونچا اسکول کے آٹھویں کلاس میں زیر تعلیم تھا ،بتا یا جا تا ہے کہ اتوار کی چھٹی ہو نے کی وجہ سے درشن اپنے دو دوستوں کے ہمراہ سیرو تفریح کی غرض سے ندی میں تیر نے کے لئے گئے ہو ئے تھے ،جہاں دو لڑ کے پانی میں اتر کر موج مستی کر رہے تھے ،جب کہ تیسرا لڑ کا کسی وجہ سے ندی کنارے بیٹھا ہوا تھا ، سی تفریح کے دوران اچانک پانی کے بہاؤ اور تیزی کی وجہ سے دونوں ڈوبنے لگے ، تو اوپر موجود لڑ کے نے مقامی لو گوں کو مدد کے لئے بلایا ،جس کی چیخ سن کر کئی سارے لوگ فورا مدد کو پہنچے ، ایک لڑ کے کو بچاکر ساحل پر لانے میں کامیاب رہے ، 
مگر دوسرے لڑ کے درشن کو کنارے پہنچانے تک ااس کا کام تمام ہو چکا تھا ،معاملہ وٹلا پولیس تھا نہ میں درج کر لیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا