English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریلوے پوائنٹنگ کو نقصان پہونچانے پر ٹپر لاری ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج 

share with us

منگلور : 02؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)شہر کے جوکٹے ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پوائنٹنگ کو ٹکر مارنے کے الزا م میں ریل ماسٹر کی جانب سے ایک ٹپر لاری ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیاہے ، پولس تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے ریلوے ماسٹر کا کہنا ہے کہ ٹکر کے نتیجہ میں ریلوے کو پچاس ہزار سے زائد کا نقصان ہوا ہے ، تفصیلات کے مطابق آج جوکٹے ریلوے اسٹیشن پر اسٹیشن ماسٹر کبیر اپنے کام میں مشغول تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹپر لاری ریلوے پوائنٹنگ سے جا ٹکرائی جس سے پوائنٹگ کو بھاری نقصان پہونچا اور پوائنٹنگ اپنی جگہ سے ہل گئی جس کی مرمت کے لئے قریب پچاس ہزارروپئے درکار ہیں ، ریلوے ماسٹر کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ٹپر ڈرائیر منجوناتھ کی غلطی سے نہیں بلکہ اس کی لاپرواہ ڈرائیورنگ حادثہ کا سبب بنی ،جس کی بناء پر اس کا جرمانہ وصول کیا جانا چاہیے۔ منگلور ٹرافک پولس تھانہ میں ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا