English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن اسٹی ٹیوٹ آ ف منیجمنٹ اینڈ کمپیو ٹر اپلیکیشن بھٹکل کے سالانہ پروگرام کا انعقاد 

share with us

مختلف میدانوں میں نمایاں مقام حاصل کر نے والے طلباء جو انعام و اعزاز سے نوازا گیا 


بھٹکل۔یکم اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن بھٹکل کا سالانہ پروگرام آج صبح 10:30بجے انجمن کالج کے فنکشن ہال میں منعقد ہوا ،جس میں مقررین نے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں بھی مہارت حا صل کر تے ہو ئے انہیں محنت وشوق اور لگن کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دی ،اس کے علاوہ سال بھر کی کار کر دگی کی رپورٹ پیش کر تے ہو ئے تعلیمی ،ثقافتی اور کھیل کے علاوہ دیگر میدانوں میں اپنی بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے نمایاں کامیا بی حا صل کر نے والے طلباء کی تہنیت کر تے ہو ئے انہیں انعامات و اعزازات سے نوا زا گیا ،پروگرام میں مہمان خصو صی کے طور پر شریک جناب رامانی وینکٹ نے طلباء کو اپنے اپنے میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ کسی بھی میدان میں آپ کو اپنی صلا حیتیوں کے مظاہرہ کر نے اور اپنی کا کر دگی دکھانے کے لئے موقع فراہم ہو جا ئے اس کو غنیمت سجھتے ہو ئے اس میں شریک ہو کر اپنے جوہر دکھانے چاہئے ، صرف کہنے سے اور بولنے سے کچھ نہیں ہو تا ، بلکہ جو بھی ہو آپ کو اس کا عملی ثبوت پیش کر نا چاہئے ،مو صوف نے طلباء کو اپنے میدان میں مہارت پیدا کر نے کے ساتھ ساتھ اپنے میدان میں عملی نمونہ بننے کی ترغیب دی ،مہمان اعزازای جناب زاہد کھروری صاحب نے طلباء کو خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اپنے مقصد کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہر ایک کام کرے ،کو ئی بھی کام کر نے سے قبل اس کی ترتیب بنا ئے ، اور اپنا ہدف متعین کر ے،پھر اسی کے مطابق زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں ،اس کے بعد کھیل کے میدانوں میں کر ناٹکا یو نیورسٹی دھارواڑ بلو کا خطاب جیتنے والے بی بی اے فا ئینل ائیر کے طالب علم مستعین عالم اور بی بی سکینڈ ائیر کے طالب علم محمد اخیار کو فٹ بال میں یو نیورسٹی بلو کا خطاب جیتنے پر انعام و اعزاز سے نوا زا گیا ، اے آئی ایم سی اے کے فزیکل ڈائریکٹر موہن میستا کو کے یو ڈی کے ٹیبل ٹینس اور فٹ بال ٹیم کے سیلیکشن کمیٹی کے ممبر بننے پر ان کی تہنیت کی گئی ،اس کے علاوہ دیگر طلباء کو بھی انعامات و اعزازات سے نو زا گیا،جب کہ بی بی اے فائنیل ائیر کے طالب علم امیر باشا کو سال ہذا کا اسپورٹس چمپئین قرار دیتے ہو ئے ان کی تہنیت کی گئی ،واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز بلال احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،نعت شریم آرمار نے پیش کی ،استقبالیہ کلمات ایہاب ادیاور نے ادا کئے ،جب کہ سالانہ رپورٹ پرنسپال پروفیسر محمد محسن کے نے پڑھ کر سنائی ،اس کے علاوہ طلباء کو بھی تاثرات کا موقع دیا گیا ، جن کے بہترین تاثرات پر ذمہ داران نے ان کی سراہنا کی ،اخیر میں صدر جلسہ جناب عبد الرحیم دامو دی کا خطبہ صدارت کالج بورڈ سکریٹری جناب آفتاب قمری صاحب نے پیش کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا