English   /   Kannada   /   Nawayathi

سر کاری بس اور کار کے مابین تصادم میں جونیر وکیل کی موت

share with us

منگلورو۔یکم اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) آج دو پہر پتور کے قریب سر کاری بس اور ویگنار کار کے ما بین پیش آئے حا دثہ میں کار پر سوار خاتون وکیل کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والی کی شناخت وکیل گیاتھری (23) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جو وکیل کی مشق کر رہی تھی ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق گا ئتری اپنی کار پر سوار ہو کر تیزی کے ساتھ جا رہی تھی کہ اس دوران سر کاری بس دوسری سواری کو اور ٹیک کر نے کے چکر میں بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گئی ،حا دثہ کے بعد زخمی گا ئتری کو نجی اسپتال میں ایڈ مٹ کیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم تو ڑ بیٹھی ،ملحوظ رہے کہ گا ئتری ایک جونیر خاتون وکیل تھی ،جواپنے سنئیر وکیل کے ماتحت مشق کر رہی تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا