English   /   Kannada   /   Nawayathi

کر ناٹک اسمبلی انتخابات کے تعلق سے بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کو پیچیدگیوں کا سامنا 

share with us

دلت سماج کے ووٹ حاصل کر نے کے لئے منعقدہ دلت سماج رابطہ اجلاس کے دوران اننت کمار ہیگڈے کے متنازع بیانات پرہوا ہنگامہ 

میسور۔31/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) کر ناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی صدر امیت شاہ کو کئی ساری پیچیدگیوں کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ،جس کی وجہ سے وہ بار بار اخبارات کی سر خیوں اور ٹی وی چینلس کی زینت بن رہے ہیں ،پچھلے دنوں ایک میٹنگ کے دوران خطاب کر تے ہو ئے ان کی زبان پھسل گئی ، اور انہوں نے سدرا میا کی جگہ اپنے ہی متوقع وزیر یڈی یورپا کا نام لیا ،اسی طرح ایک دوسرے پروگرام میں امیت شاہ کی ترجمانی کر رہے ایک شخص نے سد رامیا حکومت کے بجائے مودی جی کی نام لیا ،کل میسور میں منعقدہ ایک پروگرام میں امیت شاہ کو پھر ایک بار پیچید گی کا سامنا ہوا ،جہاں دلت طبقہ کے ووٹ کو حاصل کر نے کے لئے دلت سماج سے رابطے کی کوشش کے دوران دلتوں نے اجلاس کے دوران ہی اننت کمار ہیگڈے کے بیان پر اعتراض جتاتے ہو ئے مر کزی حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کسی طرح کا ایکشن نہ لئے جانے پر ہنگامہ بر پا کیا ،بتا یا جا تا ہے کہ دلتوں کے ووٹ بٹور نے کے لئے میسور میں بی جے پی کے کئی اہم لیڈران کی مو جود گی میں دلت سماج کے اہم ذمہ داران اور لیڈران کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا ،جس کی صدارت بی جے پی صدر امیت شاہ کر رہے تھے ،جہاں دلتوں نے اننت کمار ہیگڈے کے دستور بدلنے ، دلتوں کے تعلق سے نازیبا الفاظ کے استعمال کر نے اور اس کے علاوہ کئی ایک متنازع بیان بیانات کے خلاف کسی طرح کی کارروائی نہ ہو نے اور مر کزی حکومت کی جا نب سے چپکی سادھنے پر ہنگامہ بر پا ہوا ، اس سے قبل امیت شاہ کو دلتوں کی جانب سے کئی سوالات پر مشتمل ایک تحریر مرتب کر تے ہو ئے جواب طلب کیا ،مگر امیت شاہ نے ان میں سے صرف چند کو منتخب کر تے ہو ئے ان کا جواب دیا تھا ، اننت کمار کے بیانات کے تعلق سے امیت شاہ نے یہ کہہ کر کہ اس کا پارٹی سے کو ئی تعلق نہیں ہے اپنا پلہ جھاڑ دیا ، جس پر دلت لیڈران بھڑک اٹھے ،جنہیں بعد میں پولیس کی مداخلت سے باہر کا راستہ دکھا یا گیا ،جس کے بعد امیت شاہ نے اپنا خطاب دوبارہ جا ری کر تے ہو ئے دلتوں کے حق میں مودی اسکیمس کا ذکر کر تے ہو ئے انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا