English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوائط محفل بھٹکل کے سالانہ جلسہ کا انعقاد 

share with us

ہمارے متنوع کھانے بھی ہماری تہذیب کا حصہ ہیں : صدر تنظیم مزمل قاضیا 

بھٹکل۔31/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز ) کل جمعہ بعد نماز عشاء جامع محلہ میں واقع جان عبد الرحمن صاحب کے مکان باب البحرین میں نوائط محفل بھٹکل کا سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں نوائط محفل بھٹکل کی سالانہ کر کر دگی کی رپورٹ پیش کی گئی ، علاوہ ازیں مر حوم شعراء کو خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے مختلف لو گوں کی زبانی ان کے کلام کو خوب صورت اور بہترین انداز میں پیش کر تے ہو ئے سامعین سے داد تحسین وصول کئے گئے ،پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک صدر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل جناب قاضیا مزمل صاحب نے نوائط محفل کے ذریعہ نوائط تہذیب وثقافت کے بقاء کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ انہوں نے کہاے کہ قوم نوائط کی تاریخ بہت ہی قدیم ہے ،ہندوستان کے مختلف علاقوں میں اہل نوائط موجود ہیں ،اور قوم نوائط حکومت کر ناٹک اور حکومت ہند دونوں کی جانب سے تسلیم شدہ ہے ، اسی بنا پر کئی ایک سر کیو لر میں قوم نوائط اور ان کے حقوق وغیرہ کا ذکر ملتا ہے ، نوائط محفل کی جانب سے نوائطی تہذیب وثقافت کی بقا کی کوششوں کی پذیرا ئی کر تے ہو ئے کہا کہ عمو ما بچہ اپنی ماں کی زبان سیکھتا ہے ،جس کے لئے گھروں میں موجود خواتین کو اس بات کا زیادہ اہتمام کر نا چاہئے کہ وہ بچہ کے ساتھ کس طرح کی زبان کا ستعمال کریں ؟؟ اس لئے کہ بچہ وہی سیکھتا ہے جو وہ اپنے گھروں میں سنتاہے ،مو صوف نے نوائط محفل کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی زبان کو صحیح بنا نے اور نوائطی تہذیب و ثقافت سے ان کو روشناس کرانے کی کوشش کرے ،اس کے علاوہ انہوں نے تہذیب وثقافت کے مختلف مظہر پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ آج کل ہمارے یہاں اپنے کھانوں کو چھوڑ کر چائنیس فوڈس وغیرہ کا شوق بڑھ رہا ہے ،جو غیر مناسب ہے ، اس لئے کہ ہمارے مطعومات بھی ہماری تہذیب کا حصہ ہیں ،جس کے فروغ اور بقا کی کوشش تہذیب و ثقافت کے بقا کی کوشش ہے ، جس کے لئے ہمیں فکر کر نا ہے ،مو لا نا عبد العلیم قاسمی نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ آج سے قریب بارہ سال قبل نوائط زبان اور اس کی تہذیب و ثقافت کی بقا کے لئے نوائط محفل کا قیام عمل میں لا یا گیا ،جس کے لئے شروع شروع میں کافی محنت سے گذر نا پڑے ، بھٹکل و آس پاس کے علاقوں میں اس کے مختلف پروگرامات منعقد ہو ئے ، پھر چند وجوہات کی بنا پر درمیان میں کچھ تعطل سا رہا ،اس دوران اہل کوکنی نے نوائط زبان کو اپنی ثابت کر نے اور اس کو اپنے اندر ضم کر نے کی کا فی کوشش کی ،مگر پھر بھی وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہہوسکے ، اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے ہر پروگرام میں ہمارے لو گوں کو دعوت دیتے ہیں ،اور کہتے ہیں کہ ہم اور تم ایک ہی ہے ،نوائط بھی ہماری زبان ہی کا ایک حصہ ہے ، یہ ان کی ایک سازش ہے ، جس میں وہ کامیاب نہیں ہو نگے ، ہماری طرف سے یہ کوشش جا ری ہے کہ اس تعلق سے بڑے اور وسیع پیمانے پر کام کر تے ہو ئے اس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا ئے ، صدر محترم نے مر حومین اور زندہ لو گوں میں سے کئی ایک شخصیات کی نوائط محفل کے حوالے سے خدمات کا ذکر کر تے ہو ئے تمام سے اپیل کی کہ وہ نوائط محفل کے ممبر بن کر نوائط محفل کا تعون کر یں ،تاکہ اور بڑے پیمانے پر کام ہو سکے ،واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز باسم عسکری کی تلاوت کلام سے پاک ہوا ، نوائطی نعت جناب زبیر جو کاکو نے پیش کی ،استقبالیہ کلمات نائب صدر نوائط محفل جناب محتشم جان عبد الرحمن نے پیش کئے ، جب کہ سالانہ رپورٹ جنرل سکریٹری جناب صادق اسر متا نے پڑھ کر سنائی ،اخیر میں دعائیہ کلمات پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا