English   /   Kannada   /   Nawayathi

امیت شاہ نے کرناٹک میں پارٹی کی الیکشن مہم کی کمان سنبھالی

share with us

بنگلور۔31مارچ2018(فکروخبر /ذرائع) کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی الیکشن سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور پارٹی سربراہ امیت شاہ نے دو دن کا دورہ شروع کیا۔ تاکہ پارٹی کے حق میں ماحول ساز گار بنایا جائے۔ امیت شاہ نے سب سے پہلے وزیر اعلیٰ سدار میا کے اسمبلی حلقے سے پارٹی کی مہم شروع کردی اور وہاں عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کو اور ان کی پارٹی کو شکست دے تاکہ نریندر مودی کے ترقی کے ایجنڈے کوآگے بڑھا سکے۔میسور علاقے سے 26امیدوار وں کے قسمت کا فیصلہ ہونے والا ہے یہ علاقہ بی جے پی کے لئے کمزور ہے اسی لئے پارٹی صدرنے یہاں سے انتخابی مہم شروع کردی۔ پچھلی بار بی جے پی کو اس علاقے سے ایک بھی سیٹ نہیں ملی اور جے ڈی (ایس)نے یہاں سے زبردست کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جنتا دل ایس میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ کانگریس کو وہاں سے بے دخل کرسکے۔ اسی لئے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اس پارٹی کو اقتدار میں لائے۔ مسٹر شاہ نے میسور کے سابق راجہ کے گھر پر بھی حاضری دی اور مہاراجہ یدھویر وڈیار کو پارٹی کی ٹکٹ دینے کی پیشکش کی۔ لیکن انہوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے دلت رہنماؤں سے بھی بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں پر کچھ رہنماؤں نے مرکزی وزیر اننت ہیگڑے کے بیانات پر اعتراض کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا