English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان :خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

share with us

پشاور۔31مارچ2018( فکروخبر /ذرائع) خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی شدت کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، ہنگو، سوات، مالا کنڈ ایجنسی، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے یہ شدید جھٹکے تقریباً 15 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 230 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا