English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک انتخابات۔2018سدا رمیا منے کہا :امت شاہ بتائیں وہ 'ہندو'ہیں یا 'جین'؟

share with us

بنگلورو ۔ 30 مار2018(فکروخبر/ذرائع)  کرناٹک کے سی ایم سدا رمیا نے جمعہ کو بی جے پی صدر امت شاہ پر انہیں"غیر ہندو"کہنے کیلئے حملہ بولا ہے۔شاہ نے داونگیرے میں ایک ایک پریس کانفرنس میںدو دن پہلے کہا تھا کہ سدارمیا"غیر ہندو'(اقلیتوں ،پسماندہ طبقات اور دلتوں کیلئے کنڑ میں چھوٹا لفظ )لیڈر نہیں ہیں بلکہ غیر ہندو ہندو مخالف لیڈر ہیں۔سدا رمیا نے میسورو میں صحافیوں سے کہا کہ شاہ کو اپنی صورتحال کو واضح کرنا چاہئے کہ وہ غیر ہندو ہیں ۔سدارمیا نے کہا کہ امت شاہ ایک جین ہیں۔انہیں پہلے یہ واضح کرنا ہوگا کہ وہ غیر ہندو ہیں۔یا نہیں؟جین ایک الگ مذہب ہے وہ میرے بارے میں اس طرح سے کیسے بات کر سکتے ہیں۔سدا رمیا نے کہا کہ شاہ مجھ سے ڈرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ میرے خلاف بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔آگے انہوں نے کہا کہ میں چامنڈیشوری انتخابی حلقہسے چنا لڑوں گا اور ریاست جے ڈی ایس صدر ایچ ڈی کمار سوامی اس موضوع پر جو کچھ بھی چاہیں کہہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا مجے پورا بھروسہ ہیکہ میں یہاں سے جیتوں گا۔کیا کمار سوامی کو پتہ ہیکہ یہں سے کتنی بار انتخاب لڑ چکا ہوں؟ پانچ بار اور میں صرف دو بار ہارا ہوں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا