English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمٹہ میں ٹپر لاری اور بائیک کے مابین تصادم میں ایک شخص ہلاک ،لاری ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیاحادثہ 

share with us

کمٹہ29؍ مارچ 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے ناگور کراس کے قریب بائیک اور ٹپر کے مابین تصادم کے نتیجہ میں بائیک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ، مہلوک کی شناخت ہوناور کے چپی ہکل کے رہنے والے دیانند انپا گوڑا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق دیا نند داونگیری کے ایک بار میں ویٹر کا پیشہ کر تا تھا اس دن بھی اپنے سے کام سے فراغت کے بعد اپنی بائیک پر سوار گھر لوٹ رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار ٹپر کی ٹکر نے اس کی جان لے لی ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹپر لاری ڈرائیور کی لاپرواہ ڈرائیورنگ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہے ،کمٹہ پولس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے -

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا