English   /   Kannada   /   Nawayathi

پنمبور میں تیز رفتار کار ہوئی حادثہ کا شکار ،ایک شخص ہلاک ،9افراد زخمی 

share with us

منگلور: 29؍مارچ2018(فکروخبر نیوز) پنمبور کے علاقہ میں آج صبح ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے ،اس حادثہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے ،یہ حادثہ یہاں پنمبور کے ایم سی ایف روڈ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے پارک کی گئی لاری کو ٹکر ماردی ،اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ہنومنتپھا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق 9مسافروں پر مشتمل ایک کار گدگ سے کیرلا جا رہی تھی کہ اسی دوران ایم سی ایف کے قریب ہی کار ڈرائیور کے ہاتھوں بے قابو ہو گئی ،اور سڑک کنارے کھڑی لاری سے جاٹکرائی ،ٹکر اتنی سخت تھی کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح چکنا چور ہو گیا ،اور کار ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ،جبکہ 8افراد شدید زخمی ہو گئے،جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ،منگلور پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا