English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوناور : سات مسلح نقاب پوش لاکھوں روپئے کا سونا اور نقدی لے کر فرار 

share with us

لٹیروں کی گرفتاری کے لئے خصو صی ٹیم کی تشکیل ، فنگر پرنٹ ماہرین کی مدد بھی حا صل 

ہو ناور۔29/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) ہو ناور تعلقہ کے کر کی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع رماکن روکڑے کے گھر کل رات2:30 بجے پیش آئی چوری کی واردات میں لٹیرے ڈکیت 1.20لا کھ کی مالیت کو سونا ،25ہزار رو پئے نقد ، سونے کی چھ انگو ٹھیاں ، گھر میں موجود تمام موبائیل فون سمیت کئی ساری اشیاء لو ٹ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو ئے ہیں ،بتا یا جا تا ہے کہ میاں بیوی گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ اس دوران دیر گئے رات کہیں سے آوازیں آنے پر دونوں اٹھ کر گھر کے ہال میں پہنچے تو حیرت وخوف میں مبتلا ہو کر رہ گئے کہ سات نقاب پوش لوگ ہتھیاروں سے مسلح ان کی جانب بڑھ رہے تھے ،جو گھر کے صدر دروازہ کو پتھروں کے ذریعہ توڑ کر اندر گھسے تھے ،ان مسلح نقاب پوشوں کو دیکھتے ہی ڈر کے مارے ان کی چیخ کی نکل گئی ،جس پر انہوں نے ہتھیاروں کے ذریعہ مار نے کی دھمکی دیتے ہو ئے ان کو خاموش کرا یا ،اور عورت کے گلے سے لاکھوں روپئے کی مالیت کا سونے کاچین ، اور ہاتھوں میں موجود 6 / انگھوٹیاں تقریبا چالیس گرام کا سونے کا نیکلیٹس ،25/ ہزار رو پئے نقد اور دس دس ہزار کی قیمت کے دو موبائیل فون وغیرہ لو ٹ کر فرار ہو گئے ،خوف و ہراس کے عالم میں مبتلا میاں بیوی نے اپنے عزیز اور پڑوسیوں سے مشورہ کے بعد پولیس کو اطلاع دی ،اطلاع پاکر پہنچی پولیس نے تمام چیزوں کی جانکاری لینے کے بعد بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنتائین ڈی سوزا کو خبر دی تو وہ تھوڑی دیر میں اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے ،جس کے بعد فنگر پرنٹ ماہرین اور پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل دی گئی ہے ، جو اس معاملہ کی تحققیات کر رہے ہیں ، پولیس کے مطابق تمام چور بیس سے تیس سال کے مابین بتائے جا رہے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا