English   /   Kannada   /   Nawayathi

بائیک کا پہیہ پھسلنے کے نتیجہ میں بائیک پر سوار مچھوارے اور کار پینٹر کی موت 

share with us

اڈپی۔29/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) تیز رفتار بائیک کا پہیہ پھسل جانے سے بائیک پر سوار دو لو گوں کے ہلاک ہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،حا دثہ رات دیر گئے رات 1:30 بجے پیش آیا ہے ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے والوں کی شنا خت کار پینٹر سنتوش (27) او ر مچھوا را لوکیش(29) کے طور پر کر لی گئی ہے ، بتا یا جا تا ہے کہ ان دونوں نے اپنے گھر وا لوں سے کہا تھا کہ وہ فلم شو دیکھنے کے لئے جا رہے ہیں ، جس کے بعد ہم اپنے گھر لو ٹیں گے ،مگر رات 1: 30 بجے یہ دونوں ملپے سنڈی کیٹ بینک کے سامنے بائیک کاپہیہ پھسلنے کی وجہ سے بری حالت میں سڑک پر پڑے ہو ئے تھے ، مقامی لو گوں کی مدد سے دونوں کو فورا اسپتال لے جا یا گیا ،جہاں ڈاکٹر نے کہا کہ سنتوش نے دم توڑ بیٹھا ہے ،مگر لوکیش کی جان باقی تھی ، جس کی بنا پر اس کو ایڈ مٹ کیا گیا ،مگر زخمی لوکیش کے لئے ڈاکٹروں کا علاج کچھ کار گر ثابت نہ ہوا ، اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دوسرے دن صبح دم توڑ دیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا