English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاپتہ لڑ کے کی لاش بر آمد ، اہل خانہ نے دوست کو ٹہرایا قتل کا ذمہ دار 

share with us

پولیس کی جانب سے معاملہ کی گہرائی تک پہنچنے کی کوشش ، تحقیقات جا ری 

بنٹوال۔29/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) بنٹوال تعلقہ کے نری کومبو گرام پنچایت کے رہنے والے ناراین کے بیٹے لا پتہ یتیش کی لاش بر آمد کر لیے جانے کی خبر ذرائع سے فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24/ مارچ شام ساڑھے پانچ بجے یتیش اپنے دوست ششی دھر کے ساتھ ننے بڈو میں منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ دیکھنے گیا تھا ، گھر والوں کے مطابق یتیش کے انکار باوجود ششی دھر زبر دستی اس کو اپنے ہمراہ کھیل دیکھنے چلا گیا ، جس کے بعد دوسرے دن ششی دھر اپنے گھر پہنچا ، مگر یتیش گھر نہیں لو ٹا ،دو دن گذر نے پر جب یتیش اپنے گھر نہ پہنچا تو اہل اخانہ نے پریشان ہو کر پولیس میں اس کے گمشدگی کی شکایت درج کرائی ،27/مارچ کو منگلورو کے جنوب کی جانب ایک انجان کے لاش کے پائے جانے پر پولیس نے یتیش کے اہل خانہ کو اطلاع دی جس پر یتیش کے اہل خانہ فورا موقع پر پہنچ گئے تو ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی اور وہ موت وحیات کی کشلمکش میں مبتلا ہو گئے کہ یہ ان ہی کے لڑ کے یتیش کی لاش تھی ،یتیش کے اہل خانہ نے ششی دھر کے خلاف شکایت کر تے ہو ئے کہا کہ ششی دھر اور یتیش کے مابین بیلتھنگڈی کی ایک لڑ کی کے تعلق سے لڑا ئیاں ہو تی رہتی تھی ، جس کی محبت یہ دونوں دعوے دار تھے ، اور بات بات میں ششی دھر یہ کہتا تھا کہ تو میری محبوبہ کے درمیان ٹانگ اڑ ارہا ہے ، ایک دن میں تیرامعاملہ ہی ختم کر دوں گا ،یتیش کے اہل خانہ کا دعوی ہے کہ اسی دشمنی کو لے کر ششی دھر نے اس کے بیٹے کا قتل کر دیا ہے ،ششی دھر کے خلاف لگے الزمات کے تعلق سے پولیس نے اس سے تحققیقات کی تو ششی دھر نے اپنی صفائی بیان کر تے ہو ئے کہا کہ وہ یتیش کے ساتھ کبڈی دیکھنے گیا تھا ، جس کے بعد وہ دونوں ایک پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچا ، جہاں یتیش اچانک اس سے غائب ہو گیا ،پوری رات میں اس کو تلاش کر تا رہا ، مگر تلاش بسیار کے باوجود کہیں اس کا پتہ نہ چل پا یا تو صبح اپنے گھر لو ٹا ، اس سے زیادہ مجھے یتیش کے بارے میں اور کوئی جانکاری نہیں ہے ،ششی دھر کی صفائی پر یتیش کے اہل خانہ نے کہا کہ یتیش کے بار بار منع کر نے کے باوجود ششی دھر اس کو اپنے ساتھ لے گیا تھا ، جس کے بعد وہ واپس نہ لوٹ سکا ،پولیس معاملہ کی گہرائی تک رسائی حا صل کر نے کی کوشش میں ہے ، معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات جا ری ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا