English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹکا بنک کے نام سے بلیا میں جعلی بنک چلائی جارہی تھی ، ملزم گرفتار 

share with us

بنگلورو29؍ مارچ 2018(فکروخبرنیوز) اترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اپنے ہی ضلع بلیا میں کرناٹکا بنک کے نام سے جعلی برانچ چلائے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے جعلی بنک کے دفتر پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے تین کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، فرنیچر اور دیگر اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں۔ اطلاعات ک مطابق آفاق احمد نامی شخص نے بلیا ضلع کے فیفنا کے مولائم نگر میں کرناٹکا بنک کے نام سے ایک جعلی برانچ کھولی تھی اور خود بنک منیجر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ اپنے پہچان اس نے ممبئی کے رہائشی ونود کمار کاملی کی حیثیت سے کی تھی اور اس نے اسی نام کا آئی ڈی پروف اور آدھار کارڈ بھی بنالیا تھا۔ پولیس کے مطابق احمد نے اب تک 1.70لاکھ روپئے پندرہ اکاؤنٹ کے ذریعہ جمع کرلیے تھے۔ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب مقامی لوگوں نے شبہ کی بنیاد پر کرناٹکا بنک کے دہلی برانچ کے افسران سے رابطہ کرکے اپنے شبہ کو دور کرنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے کہا کہ بلیا ضلع میں ان کی کوئی بھی برانچ نہیں ہے۔ اسی دوران دہلی افسران واراناسی کے لیے روانہ ہوگئے اور وہاں سے واراناسی برانچ کے افسران نے مذکورہ علاقہ پہنچ کر پولیس تھانہ میں اس کی شکایت کرائی ۔چھاپہ مارکارروائی کے دوران افسران نے آر بی آئی لائیسنس اور دیگر ضروری دستاویزات کے متعلق جب سوال کیا تو مذکورہ شخص رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف دفعہ 419،420،467،468، اور 471کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ بنک ملازمین نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کے متعلق کوئی جانکاری نہیں تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا