English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک انتخابات : امت شاہ کے سامنے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا : مودی ملک کو کردیں گے برباد

share with us

بنگلورو 29؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)  کرناٹک انتخابی مہم کے دوران ایک مرتبہ پھر بی جے پی کیلئے ان کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ پرہلاد جوشی مصیبت بن گئے ۔ ممبر پارلیمنٹ جوشی نے پارٹی صدر امت شاہ کی تقریر کو ہندی سے کنڑ میں ترجمہ کرتے ہوئے بڑی غلطی کردی ۔ بی جے پی صدر امت شاہ کی دواناگری میں کی گئی تقریر میں انہوں نے سدا رمیا حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سدا رمیا حکومت کرناٹک کی ترقی نہیں کرسکتی۔ آپ لوگ مودی جی پر یقین کرکے یدی یورپا کو ووٹ دیجئے ، ہم کرناٹک کو ملک کی نمبر ون ریاست بناکر دکھائیں گے۔لیکن امت شاہ کے اس بیان پر اس وقت ہنگامہ ہوگیا جب بی جے پی لیڈر جوشی نے اسے کنڑ میں غلط ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم مودی غریب ، دلت اور پسماندہ لوگوں کیلئے کچھ بھی نہیں کریں گے ، وہ ملک کو برباد کردیں گے ، آپ انہیں ووٹ دیجئے"۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ جب غلط ترجمہ کی وجہ سے بی جے پی کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اس سے پہلے بھی بی جے پی صدر امت شاہ نے اپنی تقریر کے دوران غلطی سے یدی یورپا کو ہی بدعنوانی میں نمبر ون قرار دیا تھا۔ گزشتہ منگل کو امت شاہ نے کہا تھا کہ اگر بدعنوانی کا مقابلہ کرایا جائے ، تو یدی یورپا کی حکومت پہلی پوزیشن پر آئے گی ۔ تاہم بعد میں اپنی غلطی میں اصلاح کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ سدا رمیا سرکار بدعنوانی کے معاملہ میں نمبرون آئے گی۔ اس دن امت شاہ کے نزدیک بیٹھے جوشی نے ہی غلطی پر فورا مداخلت کی تھی اور اس بیان کے بعد ساتھ ہی میں بیٹھے یدی یورپا کا چہرہ بھی اتر گیا ۔ادھر کانگریس نے اس معاملہ میں تھوڑی بھی تاخیر نہیں کی اور بی جے پی پر حملہ آور ہوگئی ۔ کانگریس نے امت شاہ کی پھسلتی زبان اور بی جے پی ممبر پارلیمنٹ جوشی کے غلط ترجمہ والے دونوں ویڈیو کو فورا ہی سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ منگل کو ہی کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ، جس کے مطابق کرناٹک میں 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 15 مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا