English   /   Kannada   /   Nawayathi

لنگایت مہنت نے امت شاہ کو لکھا خط ، ہندووں کو تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں سدا رمیا

share with us

بنگلورو 29؍ مارچ 2018(فکروخبر/ذرائع)  بی جے پی کے صدر امت شاہ کے کیلئے بدھ کو اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب لنگایت کے ایک اہم مہنت نے لنگایتوں اور ویرشیو لنگایتوں کو مذہبی اقلیت کا درجہ دینے کی سفارش کے لئے سدا رمیا حکومت کی تعریف کی ۔ شاہ نے اس قدم کو ہندو برادری کو تقسیم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا تھا۔ مہنت ڈاکٹر شیو مورتی مروگھا شرانارو نے منگل کو چتردرگ میں شاہ کو سونپے ایک میمورینڈ م میں حکومت کے اس قدم کی حمایت کی اور مذہبی اقلیت کا درجہ دینے کیلئے مرکزی حکومت سے منظوری کا مطالبہ کیا۔شاہ کرناٹک اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کے روایتی لنگایت ووٹ کو متحد رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے دو روزہ اپنے اس دورے میں لنگایت ویر شیو کے کئی مہنتوں سے ملاقات کی ۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 12 مئی کو ہوں گے۔مہنت نے کہا کہ انہوں نے شاہ کو ایک میمورنڈم دیا ہے ، جس میں لنگایتوں کیلئے مذہبی اقلیت کے درجہ کو منظوری دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، جس کی سفارش کرناٹک حکومت نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ نے تسلی سے ان کی باتیں سنیں ۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ لنگایت اور ویر شیو لنگایت کمیونٹی کو اقلیت کے درجہ کیلئے کرناٹک میں مضبوط آندولن چل رہا ہے۔مہنت نے کہا کہ کرناٹک حکومت نے اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کو جو سفارش بھیجی ہے وہ صحیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مذہب کو اقلیت کا درجہ ملنے سے اس برادری کے نوجوانوں کو یقینی طور پر فائدہ ملے گا۔ یہ برادری کو تقسیم کرنے کیلئے نہیں بلکہ لنگایتوں کو متحد کرنے کا ایک قدم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا