English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن ڈگری کالج اور پی جی سینٹر بھٹکل کا پچاسواں سالانہ اجلاس 

share with us

مقررین نے طلباء کو محنت اور لگن سے تعلیم حا صل کر نے پر دیا زور 
مختلف میدانوں میں نمایاں کا کر دگی انجام دینے والے طلباء کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا 


بھٹکل۔28/مارچ۔2018(فکرو خبر بھٹکل) آج صبح دس بجے انجمن ڈگری کالج کے احاطہ میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر بھٹکل کا سالانہ اجلاس منعقد کیا گیا ،جس میں مہمان مقررین نے طلبہ کو تعلیمی میدانوں کے ساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں مہارت پیدا کر نے پر زور دیتے ہو ئے انہیں محنت اور شوق کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دی ،اس کے علاوہ سال بھر کی کار کر دگی کی رپورٹ پیش کر تے ہو ئے تعلیمی ، ثقافتی اور کھیل کے میدانوں کے علاوہ دیگر میدانوں میں اپنی بہترین کا کر کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے طلباء کی تہنیت کر تے ہو ئے انہیں اعزاز وانعامات سے نوزا گیا ،مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر نے والے جناب ڈاکٹر کلیم ضیاء نے اہل بھٹکل کے خلوص ان کی محبت اور ان کی چاہتوں کاذکر کر تے ہو ئے کہ یہاں آنے سے ایک قسم کی خو شی محسوس ہو تی ہے ، اور یہاں آنے کو دل بھی کر تا ہے ،طلباء کو اپنے اپنے مضامین میں مہارت پیدا کر نے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ علم بھی ایک قسم کا جہاد ہے ،جس کو حا صل کرنے کے لئے وقت ، جذ بات اور خواہشات کی قربانی دینی پڑ رہی ہے ،جب جاکے ہمیں علم کا کچھ حصہ نصیب ہو تا ہے ،اس لئے ہمیں اس بات کو مد نظر رکھتے ہو ئے پورے شوق ولگن کے ساتھ علم حا صل کر نی چاہئے ،انہوں نے مو جودہ دور میں پائی جا رہی ایک اہم بیماری کی طرف اشارہ کر تے ہو ئے کہا کہ اس زمانہ ہر ایک کو صرف اپنی فکر ہے ، ہر ایک چاہتا ہے کہ دنیا بھر کی چیزیں مجھے حا صل ہو جا ئے ،جب کہ میرا پڑو سی اس سے محروم رہے ،ہر ایک خود غرض اور مطلب پرستی کا شکار ہے ،جب کہ علم ہمیں دوسروں کی بھلائی سکھا تا ہے ،ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی فکر کریں ،علم اچھائی کی طرف بلا تا ہے اور برائی سے روکتا ہے ، علم انسان کو جینے کا سلیقہ سکھا تا ہے ،ڈاکٹر کلیم نے کااساتذہ کو بھی مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ استاد کا اہم رول ان کے شاگردوں کے لئے تربیت ہے نہ نصاب مکمل کر نا ہے ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں فلم آرٹسٹ سے زیا دہ پروفیسر کہلا نا پسند کر تا ہوں ،مہمان اعزازی کی حیثیت سے خطاب کر تے ہو ئے جناب عمران لنکا صاحب نے طلباء سے محنت اور شوق کے ساتھ تعلیمی میدانوں میں مہارت حاصل کر نے کے ساتھ دیگر میدانوں میں بھی محنت کر نے کی ترغیب دی،
اس کے بعد کھیل کے مختلف میدانوں میں یونیورسٹی بلو کا خطاب جیتنے والے طلباء کی تہنیت کر تے ہو ئے مہمانوں کے ہاتھوں انہیں انعامات سے نوزا گیا ،سندرا پنٹو کو والی بال میں یونیورسٹی بلو اور دیگر ایتھلیٹک میدانوں میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل حا صل کر نے پر ،ابولحسین مالک دامدابو کو بیٹ منیٹن میں یونیورسٹی بلو بننے پر ،محمد رائف اور زکار احمد کو فٹ بال میں یونیورسٹی بلو بننے پر ، نوید خان کو والی بال میں یونیورسٹی بلو بننے پر انہیں انعام واعزاز سے نوا زا گیا ،اس کے علاوہ ویٹ لفٹنگ اینڈ پور لفٹنگ میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل جیتنے والے زہیر بر ماور اور دیگر فٹنس میدانوں میں مختلف ایوارڈ حا صل کر نے والے پروین کمار ، محمد یاسر اور عبد اللہ جوباپو کی اور دیگر کھیل کے 
میدانوں میں میڈیلس حا صل کر نے والے عیسی فراس ، محمد عمیس شیپا ، محمد عمران اور منعم حسن وغیرہ کی نھی ہمت افزائی کر تے ہو ئے اعزاز سے نوزا گیا ،اس کے بعد سال 2017.2018مختلف میدانوں میں نمایاں کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے پر بہترین طالب علم کی حیثیت سے بی کام 6th سمسٹر محمد عرفہ اور تبسم محمد شریف کو بہترین طالب علم کا خطاب دیتے ہو ئے انہیں نقد 5000 رو پئے بطور انعام عطا کیا گیا ،اس کے علاوہ تعلیمی ، ثقافتی اور دیگر میدانوں میں اپنے بہترین صلا حیتیوں کو مظاہرہ کر نے پر مختلف طلبہ کو ان کی تہنیت کر تے ہو ئے انہیں نقد انعاما ت سے بھی نوزا گیا ،اس کے علاوہ ڈاکٹر ڈی ایس پر بھو کو پی ہیچ ڈی کی ڈگری مکمل ہو نے پر ان کی بھی شال پوشی کی گئی ، تو انجمن میں پیوں کی حیثیت سے تیس سال انپنی خدمات انجام دینے والے جناب محمد اقبال کو بھی ریٹائیرڈ ہو نے پر تہنیت کی گئی واضح رہے کہ پروگرام کا آغاز محمد اسماعیل شہ بندری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، نعت محمد شمعون نے پیش کی ،استقبالیہ کلمات ڈاکٹر پر بھو نے پیش کئے ،انجمن ڈگری اینڈ پی جی سینٹر کی سالانہ رپورٹ پرنسپال پروفیسر ایم کے شیخ نے پیش کی ،آئے ہو ئے مہمانوں کا تعارف محمد آفتاب نے کیا ،کلمات تشکر بی کام فائینل سال کے طالب علم سید ابراہیم نے ادا کئے نائب صدر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل جناب عبد الرحمن باطن صاحب کے خطبہ صدارت پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ،اس موقع پر جنرل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین بھٹکل جناب صدیق اسماعیل ، کالج بورڈ سکریٹری جناب جاوید آرمار وائس پرنسپال پروفیسر ساحل احمد مجاور اور دیگر ذمہ داران وغیرہ مو جود تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا