English   /   Kannada   /   Nawayathi

قتل اور گانجہ معاملہ میں کئی دنوں سے پولیس کو مطلوب ملزم پولیس حراست میں 

share with us

منگلورو۔28/مارچ۔2018 (فکرو خبر نیوز) منگلورو انٹی راوڈی اسکواڈ کئی دنوں سے فرار ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، جو قتل اور گانجہ کے معاملہ میں ملوث ہو نے کی بنا پر کئی دنوں سے پولیس کو مطلوب تھا ،گرفتار شدہ ملزم کی شنا خت ملو گڈے کے رہنے والے امتیاز کے طور پر کر لی گئی ہے ، جس کو یہاں کے کوٹیکار سے گرفتار کر لیا گیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ امتیاز اور عبد العزیز ایکٹیوا گاڑی پر سوار ہو کر کو ناجے پولیس کی حدود میں گانجہ فروخت کر رہے تھے ،جہاں اطلاع پاکر کارروائی کر تے ہو ئے اینٹی راوڈی اسکواڈ نے چھاپہ مار کارروائی کی ،جس کی بناء پر 10.25 کلو گرام گانجہ پولیس کے ہاتھ لگا ،امتیاز اور عبد العزیز پولیس کو چقمہ دے کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ،جس کے بعد کارروائی کر تے ہوئے پولیس نے عبد العزیز کوگرفتار کر لیا ، مگر امتیاز کئی دنوں تک غائب رہا ،مگر بالآخر آج پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا ،اس کے علاوہ الال پولیس تھا نہ میں امتیاز کے خلاف ایک شخص کے قتل میں ملوث ہو نے کا الزام ہے ،ملزم کو کو ناجے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے ، جہاں مزید تحقیقات جا ری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا