English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالیگاؤں وفد کی دفتر فکروخبر آمد 

share with us

 

بھٹکل 28؍ مارچ 2018(فکروخبرنیوز) مالیگاؤں کے مختلف دینی اور عصری اداروں کے ذمہ داروں پر مشتمل ایک وفد بعدِ نمازِ مغرب دفتر فکروخبر پہنچا اور یہاں کی سرگرمیوں کو دیکھ کر کافی متأثر ہوئے۔ مہمانوں کے سامنے ادارہ فکروخبر کا تعارف پیش کرتے ہوئے مولوی عتیق الرحمن ندوی نے ادارہ کی خدمات مہمانوں کے سامنے رکھی۔ اس دوران مہمانوں نے ادارہ کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے محسوس کیا کہ ان جیسے اداروں کی بنیادیں مضبوط بناتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کے میڈیا ہاؤس کھلنے چاہیے جو حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کے مسائل سامنے لائیں اور فکری انداز میں کام کریں ۔ مہمانوں میں سینئر صحافی مظفر شیخ صاحب نے مفید مشورو ں سے بھی نوازا اور کہا اس کام کو مزید منظم کرتے ہوئے اس میدان میں ترقی کی جائے ۔ وفد میں علماء کرام بھی شامل تھے جنہوں نے بھی فکروخبر کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے اس طرح کے کام کو آگے بڑھانے پر زور دینے کی بات کہی ۔ قریب آدھے گھنٹے کی اس ملاقات میں امت کے موجودہ مسائل سامنے لانے اور اس کا صحیح حل پیش کرنے پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا ۔ فکروخبر کے میڈیا مشیر جناب ابراہیم خلیل شوپا صاحب نے بھی شہر کی تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ مہانوں میں قابلِ ذکر جامعہ ابوالقاسم مالیگاؤں کے مہتمم مولانا خلیل احمد ندوی ، سینئر صحافی مظفر شیخ صاحب ، پرنسپال بی ایڈ کالج مالیگاؤں جناب ڈاکٹر فارق انصار ی صاحب ، اردو میڈیا سینٹر سے وابستہ جناب امتیاز رفیق صاحب ، مولانا انوار ندوی صاحب ، جناب رفیق ناز صاحب اور مولانا مذکر ندوی صاحب وغیرہ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا