English   /   Kannada   /   Nawayathi

امت مسلمہ اپنے مقام و مرتبہ کو پہچانے، اغیار ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے

share with us

اللہ ہمارا نگہبان ہے اور نبی ؐ کی دعائیں ہمارے ساتھ: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

ٹمکور ،28مارچ2018(فکروخبر/محمد فرقان) اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے مالامال فرمایا نیز تمام مخلوق اور قوم میں امت محمدیہ ؐ کو جتنا مالا مال فرمایا کسی اور کو نہیں دیا۔ یہاں تک اللہ نے کہا کی یہ امت ’’اشرف ا لأمم‘‘ ہے۔ ہمیں بن مانگے ایسی امت میں پیدا کیا جس امت میں بطور امتی ہونے کیلئے نبیوں نے دعا مانگی۔ اللہ نے امت محمدیہ ؐکو جو مقام و مرتبہ عطاء کیا وہ کسی اور کو نہیں دیا لیکن آج امت محمدیہؐ اپنے مقام و مرتبہ اپنی طاقت و قوت کو بھلا چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسجد منی،گڈشیڈ کالونی، ٹمکور میں منعقد اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ ہمارے آقا محمد رسول اللہ ﷺجب مکہ ومدینہ میں تھے تو امت کی فکر کی، معراج پر گئے تو امت کی فکر کی، اپنے وصال مبارک کے وقت بھی اپنے گھر، بیوی بچے نہیں بلکہ اس امت کی فکر کی حتی کہ وصالِ مبارک کے بعد بھی امت پر آپکا دست شفقت ہے، خواجہ اجمیر ؒ کو بھی نبی ؐ نے ہی انکے خواب میں آکر ہندوستان میں کام کرنے کو کہا۔ مولانا نے فرمایا کہ جب میرے آقا ؐ حلیمہ سعدیہ کے گھر گئے تو وہاں خیر و برکت کے سرچشمہ پھوٹنے لگے، مدینہ منورہ پر قدم رکھا تو وہ جنت کا ٹکڑا بن گیا، جس غار میں وحی آئی وہ نور جبل بن گیا۔ نیز حدیث شریف کے حوالے سے فرمایا کہ حضرت جابرؓ کی کمزور اونٹنی پر جب رسول اللہ ؐکا دست شفقت پڑا تو اس میں براق جیسی طاقت آگئی۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کے ایسے نبی کے امتی ہونے کے باوجود آج مسلمان کیوں احساس کمتری کا شکار ہو رہا ہے؟ مولانا نے فرمایا کہ آج دشمن چاہے ہمیں جو کچھ کہے لیکن اللہ نے ہمیں’’ خیر امت ‘‘کہا ہے۔ شاہ ملت نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن لاکھ کوشش کرلے لیکن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہمارے ساتھ ہمارے آقاؐ کی دعائیں موجود ہیں، ہمارے آقاؐ کی شفقت موجود ہے۔
مولانا شاہ قاسمی نے حدیث شریف کے حوالے سے فرمایا کہ دجال آنے سے پہلے اسکے 25 نمائندے دنیا میں آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محسوس ہورہا ہے کی امریکہ اور ہندوستان کی موجودہ حکومت کو چلانے والے انہیں میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح دجال کا خاتمہ ہونا طے ہے اسی طرح انکا بھی خاتمہ ہونا طے ہے۔کیونکہ باطل مٹنے کیلئے ہی پیدا ہوا ہے۔ اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ بس ضرور ت یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے شریعت و سنت کے مطابق گزاریں اور دشمن کے چال کو سمجھتے ہوئے اسکو ناکام کریں۔قابل ذکر ہیکہ اجلاس کا آغاز مولانا قلندر صاحب کے قرآت اور مولانا عمر انصاری صاحب کی نعت ہوا جبکہ مولانا کلیم اللہ صاحب نے استقبالیہ پیش کی۔اجلاس کی نظامت کے فرائض حافظ سعود صاحب انجام دے رہے تھے۔اجلاس کا اختتام شاہ ملت کے دعا سے ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا