English   /   Kannada   /   Nawayathi

کار میں سفر کررہے شخص کا اغوا کر تے ہو ئے لا کھوں روپیہ لو ٹنے والے چار ملزمین پولیس حراست میں

share with us

بنگلورو۔27/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) کار میں سفر کررہے ایک شخص کا اغوا کر تے ہو ئے اس کا ڈیبٹ کارڈ چھین کر پاونے تین لا کھ روپیہ ڈرا کر کے فرار ہو نے والے چار ملزمان کو کوننا کنٹے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار شدہ ملزمان کی شنا خت مدھو کرن (25) منجو ناتھ (24) آنند (26) اور سریندر (24)کے طور پر ر لی گئی ہے ،جن کے پاس سے پولیس نے 2,30 لاکھ رو پیہ نقد اور اسی ڈیبٹ کار ڈ سے سوائپ کر کے خریدے گئے دو سو نے کے ہار ، ایک انگھوٹی ، تین مو بائیل اور ایک کار کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق 10 /مارچ رات 9:45 بجے کو ڑی چکن ہڑلی کا پرتاب نامی شخص کار پر سوار ہو کرکو تنور برانچ کے ایکزس بینک کے اے ٹی ایم کے پاس سے گذ ر رہا تھا کہ اس دوران مہیندرا ٹی وی کار میں غنڈوں کے ایک گروپ نے اس کا گھیراو کر تے ہو ئے اس کو اغوا کیا ،جس کے بعد وہ اس کو لئے بیگور کو پار وڈ پر واقع میلا سندر آئی فیل گرین ریزارٹ پہنچے ، جہاں اس کو کئی دنوں تک قید کر رکھا ، اس دوران اس کی خوب دھلائی کر تے ہو ئے اس کے پاس موجود 80000 رو پئے نقد مو بائیل سمیت اس کا ڈیبٹ کارڈ اور اس کا پن نمبر بھی اس سے حا صل کر نے میں کامیاب رہے ،جس کے بعد اسی ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعہ دو سونے کے ہار ایک موبائیل اور اس کے علاوہ دیگر اشیاء کی خریدو فروخت کی ،پھر کئی دنوں بعد پر تاب کو دھمکی دیتے ہو ئے رہا کر دیا کہ وہ اس معاملہ کسی سے ذکر نہ کریں ، بصورت دیگر اس کا قتل کر دیا جا ئیگا ،ان لٹیروں اور غنڈوں سے چھٹکا را پا تے ہی پر تاب نے پولیس تھا نہ پہنچ کر پورے واقعہ کوبیان کرتے ہو ئے شکایت درج کر ائی ،جس پر کارروائی کر تے ہو ئے پولیس نے اس معاملہ کے چار ملزمیں کو آج گرفتار کر لیا ہے ،مزید تحقیقات جا ری ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا