English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک :جے ڈی ایس چیف کا بڑا بیان ، کہا کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے تیارہے جے ڈی ایس 

share with us

بنگلور 27؍ مارچ 2018(فکروخبر نیوز/ذرائع) جے ڈی ایس چیف ایچ ڈی دیواگوڑا نے آج بڑا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمشنر کے کرناٹکا اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ایچ ڈی دیوا گوڑا نے کہا کہ وہ 12 پری پول میں کانگریس سے اتحاد کے لیے تیار ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس اتحاد کی بات کرتی ہے تو وہ اگلے انتخابات میں ان کا بھرپور ساتھ دینے کے لیے ہیں لیکن کانگریس اس بات کا پہلے خلاصہ کرے کہ وہ اسے کتنی سیٹیں دینے کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب دیوے گوڑا نے پوسٹ پول میں اتحاد کی باتوں کا انکار بھی کیا ہے۔ انہوں نے جے ڈی ایس کے بی جے پی کی بی ٹیم والے راہل گاندھی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرم سنگھ کے وزیر اعلیٰ کے وقت سدارامیا ڈپٹی سی ایم تھے اور ہم اس وقت کانگریس کے لیے بی ٹیم تھے لیکن اب دیکھنا ہے کہ آگے ہم کانگریس کے لیے بی ٹیم بنتے ہیں یا کانگریس جے ڈی ایس کے لیے بی ٹیم بنتی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا