English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیز رفتار کار کے ٹکرا نے کے نتیجہ میں بارہ سالہ لڑ کی شدید زخمی 

share with us

منگلورو۔26/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) یہاں ڈیربیل چرچ کے قریب ایک تیز رفتار کار بارہ سالہ لڑکی سے ٹکرانے کی وجہ سے اس کے شدید زخمی ہونے کی واردات منظر عام پرآئی ہے۔ زخمی لڑ کی کی شناخت بیجا ئی کپیکاڈ کی رہنے والی نیکیتھا (12) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جس کی حالت خطرے سے باہر بتا ئی جا رہی ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق نیکیتھا اپنے کچھ کام کاج سے گروسری کی دکان جا رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتارکار اس سے ٹکر ا گئی ، جس کے بعد نیکیتھا کے جسم پر کا فی زخم آنے کی وجہ سے زخمی حالت میں اس کو فورا نجی اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ،جہاں اس کا علاج اج ری ہے ، تاہم اس کی حالت تشویش ناک ہے ،ملحوظ رہے کہ کار بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون چلا رہی تھی ، جس کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،یاد رہے کی نیکیتھا ایس ٹی الوسیا کالج کے پی یو سال دوم میں زیر تعلیم تھی ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا