English   /   Kannada   /   Nawayathi

آ ٹو رکشہ اور لا ری کے مابین تصادم رکشہ پر سوار پاب بیٹا موقع پر ہلاک 

share with us

سلیا۔26/مارچ۔2018(فکرو خبر نیوز) سلیا تعلقہ کے رامبور میں آٹو رکشہ اور لاری کے مابین پیش آئے تصادم میں رکشہ پر سوار باپ اور بیٹی موقع پر ہلاک ہو گئے ہیں ،حا دثہ میں ہلاک ہو نے کی شنا خت پیراجے کے رہنے والے چترنجن اور اس کے تین سالہ بیٹے لیا کے طور پر کر لی گئی ہے ، بتا یا جا تا ہے کہ چترنجن اور اس کی بیوی منجوڑا اپنے تین سالہ بچے کو ساتھ لئے آٹو پر سوار ہو کر سلیا سے پیر اجے کی طرف جارہے تھے ، جب کہ رامبونامی مقام پر راستہ کے کنارے ایک کنٹینر لا ری کھڑی تھی ،جس کی مرمت کی جا رہی تھی ،ساتھ ہی لاری کا ایک ٹا ئیر لاری کے کنارے پر موجود تھا ،اس دوران آٹو رکشہ وہاں سے گذرتے ہو ئے اس ٹائیر پر چڑھتے ہو ئے وہاں مو جود لا ری سے ٹکرا گیا ، سر پر کا فی چوٹ آنے کی وجہ سے رکشہ پر سوار چترنجن اور اس کا تین سالہ بیٹا موقع ورادات پر ہلاک ہو گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا