English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار ضلع کے ایس ایس ایل سی امتحانات میں 229طلباء رہے غیر حاضر ،بھٹکل کے 30طلباء نے بھی نہیں کی شرکت

share with us

کاروار:26؍مارچ2018(ٖفکروخبرنیوز) کار وار ضلع میں جمعہ سے ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے،پہلے روز طلباء نے فرسٹ لینگوینج کا امتحان دیا ، آج ضلع بھر کے 38امتحانی مراکز میں ریاضی کے امتحان تھے جس میں 229طلباء غیر حاضر رہے ، ،رپورٹ کے مطابق غیر حاضر ہونے والے طلباء میں سے سب سے بڑی تعداد کاروار ضلع کی رہی جس میں 100طلباء امتحان کے لئے پہونچ نہیں سکے وہیں انکولہ سے 41طلباء غیر غیر حاضر رہے جبکہ جبکہ کمٹہ سے 35اور ہوناور کے 23اوربھٹکل کے 30طلباء نے امتحان میں شرکت نہیں کی ،خیال رہے کہ اس سال امتحانات میں طلباء کی سہلوت کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ،وہیں نقل سے پاک امتحانات کرانے کے لئے اکثر امتحانی سینٹرس میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا