English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک انتخابات : امت شاہ نے لنگایت گرو سنت شری شری شیو کمار سوامی سے کی ملاقات

share with us

 

بنگلور 26؍ مارچ 2018(فکروخبر /ذرائع )  بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ٹکمورو کے سدھ گنگا مٹھ میں آج لنگایت برادری کے سنت شری شیو کمار سوامی سے ملاقات کرکے ان کا آشیرواد لیا اور کرناٹک کے 2 رورزہ دورے کی شروعات کی ۔ غور طلب ہے کہ کرناٹک میں اپریل - مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ شری شیو کمار سوامی سے شاہ کی ملاقات کو لنگایت ویر شیو کمیونٹی تک پہنچ قائم کرنے کی کوشش کے طور بھی دیکھا جارہا ہے ۔ریاست میں اس کمیونٹی کی کافی آبادی ہے اور یہ سیاسی طور پر طاقتور مانی جاتی ہے۔ اس برادری میں بی جے پی کی اچھی گرفت بتائی جاتی ہے ۔ سوامی اور شاہ کی ملاقات اس لئے بھی ہم ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں ہورہی ہے جب گزشتہ دنوں ہی کرناٹک کی سدا رمیا حکومت نے مرکزی حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہاں لنگایت اور ویر شیو لنگایت کمیونٹی کو مذہبی اقلیت کا درجہ دیا جائے ۔ سدا رمیا حکومت کے اس قدم کو لنگایت کو بی جے پی سے دور کرنے کی کوشش کے طور دیکھا جارہا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا