English   /   Kannada   /   Nawayathi

شراوتی پٹی کے گاوں گیرسپا میں پہلا حافظ قرآن ۔ حافظ ریان ابن صادق منا۔

share with us

دبئی 26؍ مارچ 2018(فکروخبر /ڈاکٹر عبداللہ سکری) الحمدللہ اھل گیرسپا کی ایک دیرینہ خواھش پوری ھوئ ۔ اس گاوں میں کوئ حافظ قرآن نھیں تھا۔ الحمدللہ جناب صادق منا کے صاحبزادے ریان نے دبی سے مدرسہ خلفاء راشدین سے حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت کرلی ھے اس طرح وہ گیرسپا کے پہلے حافظ قرآن بن گئے ھیں ۔ موصوف اسکول کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کر رھے تھے ۔ پندرہ پاروں کے بعد انھوں نے اسکول کی تعلیم ایک سال کے لئے موقوف کرکے صرف حفظ کے لئے متفرغ ھوئے اور ایک سال کے عرصہ میں کل ۲۵ مارچ ۲۰۱۸ کو حفظ قرآن پاک مکمل کرلیا ھے ۔ 
یہ یقینا انکے لئے ، ان کے والدین کے لئے اور پورے گاوں کے لئے خوشی کا موقعہ ھے ۔ ھم ان سب کو مبارکباد پیش کرتے ھیں ۔ حافظ ریان کے لئے خصوصی طور پر شراوتی کونسل کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ھوے ان کے بھترین مستقبل کے لئے نیک خواھشات رکھتے ھیں ۔
اسی خاندان کے بعض اور طلبہ بھی حفظ کررھے ھیں امید ھے آئندہ ایک دو سالوں میں اس خاندان میں مزید حفاظ پیدا ھوں گے ۔ اللہ تعالی سے دعا ھیکہ ان کے لئے حفظ کا مرحلہ آسان ھوجائے اور وہ نہ صرف حافظ ھوں بلکہ عالم دین بھی بنیں ۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا