English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں تیر ہبا کے موقع پر ہندو مسلم بھائی چارگی کی ایک انوکھی مثال دہائیوں سے ہے قائم 

share with us

بھٹکل 25؍ مارچ 2018(فکروخبر کی خصوصی رپورٹ) ملک میں آپسی بھائی چارگی کو نقصان پہنچانے کی جتنی کوششیں سیاسی جماعتوں یا دیگر شخصیات کی جانب سے کی جائیں لیکن ساحلی علاقوں میں حساس مانے جانے والا بھٹکل شہر تیرہبا کے موقع پر آپسی بھائی چارگی کی ایسی مثال پیش کرتا ہے جس کی نظیر پورے ملک میں ملنی مشکل ہے۔ کئی دہائیوں سے ہندو بھائیوں کی یہ روایت رہی ہے کہ تیر ہبا کے موقع پر ایک مسلم گھرانے میں وفد کی شکل میں آکر ان کے ذمہ داروں سے ملاقات کرکے مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں ۔ تیر ہبا (رتھ یاترا) کئی دہائیوں سے بھٹکل میں منائی جاتی ہے۔ انگریزوں کے زمانے میں جب رتھ یاترا نکالنے پر پابندی لگادی گئی اور اس وقت کے انگریز ڈپٹی کمشنر نے اس رتھ یاتر ا نکالنے پر کڑی شرطیں لگائیں تھیں اس وقت ایک مسلم شخص کا آکے آکر رتھ یاترا نکالنے میں ضمانت لے کر تعاون کے احسان مند آج بھی بھٹکل میں موجود ہیں۔ ہندو بھائیوں کی اس وقت مدد کرنے والے بھلے ہی اس دنیا میں نہ رہے لیکن اب ان کی اولاد کے پاس آکر ملاقات کرنا فرقہ واریت کے دور میں بھائی چارگی کے فروغ کے لیے چراغ جلانے کے مانند ہے۔ ان دنوں بھٹکل میں تیر ہبا کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے۔ شہر کے پرانے علاقے میں جہاں یہ تیر ہبا منایا جاتا ہے پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج ہنومان مندر کے صدر شریدھر موگیر اپنے دیگر ذمہ داروں کے ساتھ چرکن محمد شاہ بندری صاحب کے مکان پر حاضری دی ۔ اس موقع پر انہوں نے بھائی چارگی کی اس روایت کو برقرار رکھنے اور ہر ایک کے دکھ سکھ کو سمجھ کر بھائی بھائی بن کر رہنے کا پیغام دیا۔ دوسری جانب چرکن محمد شاہ بندری صاحب کے پوتے جناب انصاری شاہ بندری نے ہندو مسلم بھائیوں کا شکریہ ادا کیا کہ ایک سو پینسٹھ سال پرانی روایت کو باقی رکھتے ہوئے تیرہبا کے موقع پر ان کے ساتھ گھر آتے ہیں۔ انہوں نے ہند بھائیوں کو ایک ایشور کی عبادت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ہم سب آدم کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے پیدا کیے گئے ، اس حیثیت سے ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں اور اس بات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ 
بھلے ہی دنیا بھٹکل کے تعلق سے کچھ بھی اپنے ذہن میں خاکہ بنائے اور میڈیا اسے بدنام کرنے کے لیے اپنے انتھک کوششیں صرف کرے لیکن اس طرح کی بھائی چارگی کی مثال اسے ملک کے کسی کونے میں ملنی مشکل ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا