English   /   Kannada   /   Nawayathi

بائک پر سواری کرنے والے محتا ط رہیں

share with us

پائجامہ پہیوں میں آنے سے بائیک پر سوار بارہ سالہ لڑ کی موقع پر ہلاک 

کا سر گوڈ ۔25/مارچ۔2018 (فکرو خبر نیوز) بائیک پر سوار لو گوں کی لا پر واہی اور غفلت بڑے حا دثات کا سبب بنتی ہے ، اور ان دنوں لا پر واہی اور غفلت کی بناپر دن بہ دن حا دثات کی فہرست میں اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے۔ جو یقیناًانتہائی افسوس کی بات ہے ، اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں لیکن آج پیش آئے ایک تازہ حادثہ نے بارہ سالہ کی جان لے لی۔ حادثہ ریاست کیرلا کے کاسرگوڈ ضلع کا ہے جہاں اپنے والدین کے ساتھ بائک پر سوار چرچ جارہی ایک بارہ سالہ لڑکی کا پاپجامہ پہیوں میں آگیا جس کی وجہ سے بائک پر بیٹی اور والدین دونوں گرگئے۔ سخت زخمی حالت میں ماریہ اور اس کے والد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماریہ نامی بارہ سالہ لڑکی زخموں کی تاب نہ لاکر اپنی آخری سانسیں لیں۔ ملحوظ رہے کہ ماریہ گورنمنٹ اسکول کے ہایر پرائمری کلاس میں زیر تعلیم تھی ،پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش ماریہ کے اہل خانہ کے حوالے کی گئی ہے ،نیلیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا